چترال

چترال پولیس کی بہادری کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ،آئی جی پی ناصردُرانی

Untitled-1چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخواناصرخان دُرانی نے چترال پولیس لائن میں پولیس دربارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے پولیس کے جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ہرپریشانی کابہادری سے مقابلہ کرتے ہیں جہاں بھی جاتاہوں کہتاہوں کہ چترال کے پولیس سے تہذیب سیکھیں چترال پولیس کے جوان بہادر،اورتعلیمی یافتہ ایمانداری سے اپنے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ دہشت گردون اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف چٹان بن کرفرائض سرانجام دینے اوراپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرفورس کانام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہرقیمت پر یقینی بنائی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک ہے جہاں بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ سوفیصد میرٹ پرہورہے ہیں اوراب اس فورس کوسیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی راہیں ختم ہوگئی ہیں تاکہ یہ خالصتا پیشہ ورانہ بنیاد وں پر کام کررہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کے لئے رہائشی انفراسٹرکچرکانہ ہوناافسوسناک ہے جس پرفوری توجہ دی جائے گی

۔اورفور س کے جوانوں کے لئے رہائش کامسئلہ نہ ہوناچاہیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھریتوں میں سوفیصد شفافیت اورمیرٹ کویقینی بنانے کیلئے کنسٹیبل کاسیلیکشن کوNTSکے حوالے کی گئی ہے ۔1400پوسٹوں کے لئے 37ہزار اُمیداروں نے دراخوستیں جمع کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسپیشل فورس کی مدت بڑھاکرتین سال کردیاگیاہے اورتنخواہوں کوبھی بڑھاکردس سے پندرہ ہزارروپے کردیاگیاہے ۔اس موقع پر ایس ایس پی چترال غلام حسین نے چترال پولیس کودرپیش مسائل سے آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصردُرانی کوآگاہ کیا اورحل کرنے کی اُمید ظاہر کی ۔اورچترال پولیس کے جوانوں نے اپنے علاقائی اورذاتی مسائل بھی باری باری سنایا آئی جی پی خیبرپختونخوا نے سنے کے بعدمکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔اس موقع پراے آئی جی اسٹپلشمنٹ صوبہ خیبرپختونخوا فداحسن اور ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن حاجی عبداللہ جان نے بھی پولیس کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button