گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کے آخری مرحلے کا اعلان کردیا

GBTA

ہنزہ ۔نگر (اکرام نجمی) گورنمنٹ اساتذہ اور حکومت کے درمیان بحران عروج پر پہنچ گیا ہے ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے اپنا احتجاج کا لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے 5جون دس بجے تا گیارہ بجے تک گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تمام بوائز اور گرلز سکولوں کے اساتذہ سکول کے سامنے روڑ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجامی مظاہرہ کرینگے ۔

مظاہرے کے بعد مکمل تدریسی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے GBTA کے مطابق 6 جون سے سکولوں کی تالہ بندی کی جائیگی 9 جون کو اساتذہ کی گلگت کی طرف لانگ مارچ ہوگا اور منسٹری آف ایجوکیشن گلگت بلتستان کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوگا جس میں گلگت بلتستان کے ہزاروں اساتذہ کی شرکت کا امکان ہے ۔

عوامی حلقوں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسلئے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ قوم کے بچوں کے مستقبل کو تاریکی سے بچایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button