تعلیم

دوسرے اضلاع کی طرح ہنزہ نگر میں بھی اساتذہ سراپا احتجاج، شاہراہ قراقرم پر دھرنے

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) گلگت بلتستان کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ نگر میں سرکاری اساتذہ کا دھرنے ہوئے۔ ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں شاہراہ قراقرم گزشتہ روز بند رہی۔ جبکہ ہنزہ نگر کے سرکاری سکولوں میں تالابندی کردیا تدریسی عمل معطل ہو کر رہ گئی۔ جبکہ طلباء بھی اساتذہ کے ساتھ یکجہتی میں شاہراہ قراقرم جگہ جگہ پر دھرنوں میں شریک اور گلگت بلتستان حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی ہوگئی۔ ہنزہ نگر نے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے احتجاجی دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہیں کہ پاکستان کے دیگر اساتذہ کو دی جانے والی مرعات جو کہ گلگت بلتستان کے اساتذہ محروم ہے جلد ان کو دیا جائے۔ اساتذہ نے مزید کہا کہ جب تک اساتذہ کے جائز مطالبات منظور نہیں ہونگے احتجاج جاری رہی گی اور تدریسی عمل بھی بند کر دیا جائے گااور اساتھ ہی ساتھ سکولوں میں تالابندی کررکھی جائی گی۔گلگت بلتستان کے اساتذہ کے ساتھ انتہائی زیادتی کر رہے ہیں ہم امید ہیں کہ گلگت بلتستان حکومت مطالبات کو9جون تک منظور کرکے نوٹیفیکشن جاری کریگی۔ گلگت بلتستان اساتذہ یونین کے فیصلے کے مطابق 10جون کے بعد گلگت بلتستان کے ہر اضلاع سے گلگت کی طرف لانگ مارچ کریگے۔ اساتذہ نے دھرنوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ سکول میں تدریسی عمل متاثر ہوچکی ہیں مگر ہم انشااللہ اس کو ہم ائندہ انے والے وقت میں برابر کرنے کی کوشش کرینگے ۔ جبکہ احتجاجی دھرنوں میں شریک طلباء نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ یکجہتی میں ہم ان کے ساتھ ہیں ان کے جائز مطالبات کو صوبائی حکومت منظور کرکے ہماری مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں طلباء نے مزید کہا کہ پچھلے کئی مہنوں سے تدریسی عمل برُی طرح متاثر ہوچکی ہے اگر ایسی طرح یہ سلسلہ جاری ہوئی تو سرکاری سکولوں کو چھوڑکر غیر سرکاری سکولوں کی طرف رخ کرنے پر مجبور ہونگے ۔ جبکہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے والدین نے کہا کہ اساتذہ کی ہٹرتال کے باعث امسال بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہیں لہذا صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کی جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کرکے تدریسی عمل کو فوراً جاری کیا جائے اور بچوں کی مستبقل کو بچایا جاسکے۔ہنزہ نگرکے مختلف علاقے چھلت نگر، اسکندر آباد، غلمت، تھول، مرتضی آباد، علی آباد، ساس ویلی۔ نگر خاص، ہوپر، کریم آباد، حیدر آباد اور بالائی ہنزہ میں اساتذہ اور طلباء نے دھرنے دیئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button