تعلیم

ڈی جے ہائی سکول حسین آباد ہنزہ میں یوم ماحولیات پرتقریب کا انعقاد

Yaomi maholyat 2
ہنزہ(رپورٹ اسلم شاہ) یوم ماحولیات کے سلسلے میں ڈی جے ہائی سکول حسین آباد ہنزہ میں رنگا رنگ انعقاد ہوا ،پروگرام میں تقاریر ،نظم ،ڈراموں اور خاکوں کی مدد سے اس دن کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا اس موقعے پرطلب علموں نے اپنے سکول اور اس کے اردگرد کے علاقوں کی صفائی کرکے معاشرے کو یہ پیغام دیا کہ صفائی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ طلب علموں نے بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ماحول کی صفائی کی اہمیت کے بارے میں نعرے اور اقوال درج تھے ۔اس موقعے پر اساتذہ کرام نے بھی اس دن کی اہمیت پر زور دیا ۔اسکول کے ہیڈ ماسٹر امام یار بیگ نے اس دن کی عالمی اور اسلامی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اب سائنس کو اس دن کی اہمیت پتہ چلا ہے جبکہ ہمارے رسول پاک نے ہمیں چودہ سو سال پہلے ہی دنیا کو اس کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ایمان کاآدھا حص قرار دیا ہے۔اس موقعے پر بچوں کے علاوہ والدین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button