گلگت بلتستان

سیوریج نظام سے محروم شہرِ گلگت میں پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہونے لگا ہے

گلگت (بیوروچیف سے )گلگت بلتستان کے دارلحکومت شہر گلگت میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے نکاسی کا پانی سڑکوں پر نکل کر دکانوں اور مکانات میں داخل ھونے لگا ہے. 

اس صورتحال کے باعث مجینی محلہ ،کشروٹ ،ڈومیال سمیت بازار ایریا میں اربوں روپے مالیت کی املاک کو خطرات لاحق ہوگے ہیں۔

شہریوں کے مطابق بارش ھونے پر صورتحال مزید خراب ھوجاتی ہے گلگت سٹی میں نالیاں کندگی سے بند پڑی ہیں جن کو بحال کرنے کی زحمت نہیں کی جاتی ہے۔ نکاسی کا پانی کھیتوں اور باغات میں کھڑے رھنے سے زرعی اراضی اور پھلدار درخت تباہ حالی کا شکار ہیں۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے مطابق گلگت سٹی میں سیوریج کا نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئی گی منصوبے پر کام کا آغاز نیے مالی سال سے کیا جارہا ہے۔

گلگت میں نکاسی اب کا نظام نہ ھونے کی وجہ سے عوام سخت مشکلات کا سامنا ھے اور دریاے گلگت کا پانی بھی آلودہ ہورہاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button