تعلیم

محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام دیامر میں صحافیوں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

2222 copy
چلاس(بیورورپورٹ) دیامر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے دیامر کے صحافیوں کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں سینئیر صحافیوں ،ورکنگ جرنلسٹس،کالم نویس،اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔یمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان فاروق احمد ،ماسٹر ٹرینر سینئیر صحافی عمران،جواد بلوچ،عائشہ قراۃ العین نے صحافتی ذمہ داریوں ،اور ریجنل میڈیا کا قومی صحافت پر اثرات،ورکنگ جرنلسٹ کے لئے سوشل میڈیا کی اہمیت،الیکٹرانک میڈیا ،بریکنگ نیوز،خبر نگاری،اور تحقیقاتی صحافت ،صحافتی اقدار،شہری صحافت سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔ت
DSC07405 copy
قریب سے سینئیر صحافی سابق صدر پریس کلب دیامر ،مصنف حاجی سرتاج خان نے خطاب میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی کاوش کو بے حد سراہا اور اسے صحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں اہم سنگ میل قرار دیا۔اور کہا کہ دیامر جیسے پسماندہ خطے میں اس طرح کے ورکشاپس کا انعقاد مثبت صحافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اور جدید صحافتی اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں مزید نکھار لائی جا سکتی ہے۔۔انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ورکشاپ کے شرکا ء نے صوبائی محکمہ اطلاعات کی جنب سے صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مزید اس طرح کے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے۔تاکہ صھافت پروان چڑھ سکے۔ورکشاپ کے شرکا میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button