گلگت بلتستان

ہنزہ نگر انتظامیہ کی کاروائی، غیر مقامی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

d
علی آباد: منشیات فروش کی گرفتاری کے بعد پولیس اور انتظامی افسران کے ساتھ گروپ فوٹو 
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر ضلعی انتطامیہ نے کامیاب چھاپہ مار کر رحیم آباد گلگت سے تعلق رکھنے والے شخص قمیت کریم ولد حاجی کریم کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عثمان علی کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ عاصم رضااور سٹی مجسٹریٹ سلمان برچہ نے گزشتہ روز تھانہ علی آباد پولیس کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارا اور سماج دشمن شخص کو گرفتار کیا۔ مقامی ذرائع کےمطابق قیمت کریم گزشتہ کئی مہینوں سے گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد کے نزدیک کینٹین چلا رہا تھا۔ اور مشکوک حرکات کی وجہ سے علاقے کے مکین اس پر کڑی نظر رکھ رہے تھے اور کئی موقعوں پر اس شخص کے خلاف مختلف فورمز پرشکایات بھی درج کرائے گئے تھے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتطامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص ایک تدریسی ادارے کے سامنے اور محلے میں یہ کام کرتا تھا جو کہ معاشرے اور آنے والے نسلوں کیلئے تشویشناک صورتحال ہے۔
ہنزہ نگر پولیس نے ملزم کو اپنے تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے میڈ یا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص پرمقامی افراد اور سرکاری ادارے کئی دنوں سے نظررکھے ہوئے تھے اور آخر کار وہ گزشتہ روز قانون کے شکنجے میں آگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے تفتیش جاری ہے اور جو بھی اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں ا ن کی مدد سے جلد ہی وہ لوگ بھی قانون کے گرفت میں آجائیں گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button