گلگت بلتستان

غیر مںصفانہ تقسیم، علی آباد ہنزہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر کے غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر علی آباد میں پینے کے صاف پانی کا غیر منصفانہ تقسیم ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا۔ خواتین اور بچے پینے کے صاف پانی کے لئے درپدر کے ٹھوکرے کھا رہے ہیں۔محکمہ تعمیرات عامہ کے عدم دلچسپی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ علی آباد کے لئے سپلائی ہونے والی پانی منصفانہ نہ ہونے سے رحیم آباد، سینہ کھن، شاہ پسن غلخن اور سنٹر کے عوام نہایت ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ دوسری جانب محکمہ تعمیرات عامہ واسا کے ملازمین اپنی من پسند عوام میں پانی کی تقسیم کیا جارہا ہے جبکہ کثیر تعداد عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ عوام کی جانب سے نہ صر ف محکمہ تعمیرات بلکہ ضلعی انتظامیہ کو گوش گزار کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہیں۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ واسا کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آگر ائندہ دو روز میں پانی کی ترسیل نہ ہوئی تو مجبوراً رحیم آباد تا شاپسن سنٹر پر خواتین اور بچے سمیت شاہراہ قراقرم پر آئینگے حالت کا ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button