گلگت بلتستان

امید ہے کہ وزیر اعلی کے ہنزہ میں کیے گیے اعلانات عملی ثابت ہونگے، پیپلز پارٹی رہنما اعجاز گلگتی

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ایک عوامی وزیر اعلیٰ ہے جس نے عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے سانحہ علی آباد میں ملوث افرد mehdi-shah-cm-gilgitکے خلاف درج کی جانے والی انسداد دہشت گردی ایکٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز گلگتی نے میڈ یا کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہنزہ کی جانب سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے ATAکے دفعہ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر ایسا نہیں کر سکا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ناچ گانوں کے لیے ہنزہ اکر بھی دہشت کردی ایکٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اور ہمیں توقع ہے کہ ان کا یہ اعلان سیاسی نہیں بلکہ عملی ثابت ہوگی۔ جبکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا باضابطہ دورہ جب ہوگا ہنزہ کے لیے مزید اہم اعلانات کرینگے۔ہنزہ کے قدیم رسم گنانی ایک علاقائی تہوار ہے جس پر خصوصی دعاوں کے ساتھ خوشیاں مناتے ہے ناچ گانوں کے علاوہ اور کیا چاہیے تھا مسلم لیگ ن ہنزہ کے کارکن ہنزہ میں طالبانزیشن پھیلانا چاہتے ہیں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔گنانی فیسٹول میں شرکت کے بعد ہنزہ کے افراد پر لگائی جانے والی دفعہ 6/7کو ختم کرکے عوامی خواہشات کے مطابق کام کیا ہے جس کا پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ سید مہدی شاہ کا شکر گزار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button