گلگت بلتستان

متاثرین شمالی وزیرستان کی مدد کے لیے ریڈیو پاکستان گلگت نے خصوصی پروگرام کا آغاز کر دیا

گلگت(پ ر) ریڈیو پاکستان گلگت نے آپریشن ضرب عضب شمالی وزیر ستان کے متاثرین کی مدد کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے اس پروگرام کا مقصد مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین شمالی وزیر ستان کی مالی اور اخلاقی امداد کے حوالے سے عوام میں شعور و اگاہی پیدا کرنا ہے متاثرین کی مدد کیلئے ریڈیو پاکستان گلگت کے ریجنل ڈائریکٹر سمیت تمام سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ کی رقم جمع کر دیا اس سلسلے میں ریڈیو پاکستان گلگت نے نیشنل بینک میں اکاؤنٹ نمبر بھی کھول دیا ہے کہ تا کہ مخیر حضرات اپنے عطیات اور زکواۃ متاثرین کیلئے جمع کروا سکے این جی پی کینٹ جوٹیال برانچ میں 1299-6 اکاؤنٹ پر عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں.
ریڈیو پاکستان کے متاثرین شمالی وزیر ستان کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شمالی وزیر ستان کے عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے بھر پور مالی اور اخلاقی امداد کی اپیل کیا ہے اس موقع پر پروگرام کے شرکاء نے ریڈیو پاکستان گلگت کی خصوصی نشریات کی تعریف کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر عالم خان اور تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button