گلگت بلتستان

استور کے بالائی علاقے چلم داسخریم میں اہم سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

daskarium klawt pix
استور( بیورورپورٹ) استور کے با لائی علاقے چلم داسخریم کا روڈجو دفاعی اعتبار سے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے ۔اسی روڈ سے ہی منی مرگ ،گلتری جیسے دفاعی ایریاز ،اور نیشنل پارک دیوسائی کے لئے گزر ہوتا ہے جو داسخریم کے مقام میں نالے پر ایک کلوٹ جو پرویز مشرف دور میں بنایا گیا تھا وہ گرمیوں میں پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال مکمل ٹوٹ گیا ہے اور یہاں سے ہر قسم کی گاڑیوں کا گزر بہت مشکل ہوگیاہے ۔ اکثر اوقات یہ نالہ ٹوٹ پھوٹ اور نالے میں پانی کا بہاو زیادہ ہونے سے اپنے ساتھ پتھر لا کر جمع کرتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیاں پھنس کر رہہ جاتی ہیں۔اورلوگ اپنی مدد آپ یہاں سے گاڑیاں پاس کرتے ہیں ۔ اور پھر موٹر سائیکل سواروں اور کاروٗں وغیرہ کا تو گزر ہی نا ممکن ہوتا ہے ۔گزشتہ روز میڈیا کی ٹیم نے اس جگہ کا دورہ کیا تو باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے ۔ کہ گزشتہ سال اس کلوٹ کا ٹھیکہ ایک ٹھیکدار کو دیا گیا تھا جس نے کام بھی شروع کیا تھا مگرلو کل لینڈ مافیا نے یہ کہہ کر کام رکوا دیا کہ ٹھیکہ ہمیں ملنا چاہئے باہر کے بندے کو نہیں۔ اس کے ایک سال گزرنے کے بعد اس پر کام جوع کہ توع رہا ۔ کہ اس سال ٹھیکہ مکامی ٹھیکدار کو ہی دیا گیا ہے۔ جس نے ایک یا دو لوڈ بجری بھی جمع کیا ہے مگر کام شروع کرنے کا کوئی ٹھس و مس تک نہیں تو دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ حکام جن کا ہر ہفتے شائد داسخریم کے اسی کلوٹ روڈ سے گزر بھی ہوتا ہے مگر ٓانکھوں میں پٹی اور منہ خا موشاں کی سی کیفیت میں چپ ساد لی جاتی ہے ۔اور ان ٹھیکداروں کی انا کی وجہ سے غریب عوام اور ٹرانسپورٹر حضرات کے ساتھ ساتھ دیوسائی اور منی مرگ سیرو تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔داسخریم کی عوام اورٹرانسپورٹرز کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ حکام سے پُر زور مطا لبہ ہے کہ فلفور اس جگہ کلوٹ کے بجائے پل تعمیر کیا جائے کیونکہ پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے کلوٹ کامیاب ہی نہیں جو بار بار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button