تعلیم

ہنزہ کی مہرین شاہ بین الاقوامی یوتھ لیڈرشپ کانفرنس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کریگی

Mehreen Akhtar

گلگت( عبدالرحمن بخاری سے) ہنزہ علی آباد سے تعلق رکھنے والی طالبہ مہرین شاہ دختر ابراہیم شاہ 28ویں انٹر نیشنل یوتھ لیڈر شپ کانفرنس میں گلگت بلتستان کے یوتھ کی نمائیندگی کرنیگی ۔ مہرین شاہ ذوالفقار علی بھٹو شہید یو نیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جو پیر گوائے میں 20 جولائی سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انٹر نیشنل یوتھ کانفرنس میں شرکت کرینگی اس نمایندے سے بات چیت کرتے ہوئے مہرین شاہ نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنا میرے لئے اعزازکی بات ہے۔ دنیا کے 35 مختلف ممالک سے ١٢٠ یوتھ لیڈرز کانفرنس میں شریک ہونیگے ۔ پاکستان سے صرف 3 افراد کی شرکت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کہ وہ اس سے پہلے اسی کانفرنس میں دو مرتبہ شرکت کر چکی ہے. اور یہ کہ بین الاقوامی تنظیمسال میں دو دفعہ دبئی، چیک ری پبلک، پریگ اور ملائیشیا میں منعقد کرتی ہے.
اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح کی اس کانفرنس میں گلگت بلتستان کی یوتھ کو درپیش مسائل ، گلگت بلتستان کی آیئنی حیثیت اور علاقے کی ثقافت اور عوام کو درپیش مشکلات پر بات کی جائے گی کانفرنس میں شرکت کے لئے مہرین شاہ 19جولائی کو پاکستان سے روانہ ہوں گی .

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button