تعلیم

گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر اٹھارہ اور انیس گریڈ کے افسران کی ترقی کی منظوری دے دی گئی

گلگت(پ ر ) گلگت بلتستان حکومت نے بڑے پیمانے پر گریڈ 18اور 19کے آفیسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دے دی ۔ چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت محکمانہ ترقیاتی بورڈ کا اجلاس گلگت میں منعقد ہوا سروسز ڈیپاٹمنٹ کے ایک ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان محکمانہ ترقیاتی بورڈ کا اجلاس چیف سیکریٹری جی بی سکند ر سلطان راجہ کی زیر صدارت چیف سیکریٹری کانفرنس حال میں ہو ا جس میں 6محکموں کے آفیسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں محکمہ تعمیرات عامہ واٹر اینڈ پاور،فاریسٹ،تعلیم،اور ایل جی اینڈ آر ڈی کے آفیسران کی ترقی کے کیسز پر غور کر نے کے بعد اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کردی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ترقی پانے والوں میں گریڈ 18اور19کے آفیسران ہیں جن کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے اور اب وہ 19اور20گریڈ میں ترقی پائینگے۔ تر قی پانے والو ں میں محکمہ واٹر اینڈ پاور کے ایس ای اور چیف انجینئر بھی شامل ہیں۔ او ربہت جلد ہی ان کی ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جا ری کر دیا جائے گا۔اجلاس میں سیکریٹر ی سروسز وانفارمیشن محمد تقی قریشی ،سیکریٹری فنانس ،سیکریٹری جنگلات سیمت دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری نے آفس مینجمنٹ گروپ اور ڈسٹرک مینجمنٹ گروپ کے آفیسران کے تر قیوں کے تمام زیر التواء کیسز کو پندرہ دنوں کے اندر اند رنمٹانے کے احکامات صادر کر تے ہو ئے کہا کہ ہر مہنے کے پہلے ہفتے میں محکمانہ ترقیاتی کمیٹی(DPC) کا اجلاس تو اتر کے ساتھ منعقد ہو،تاکہ ترقیوں کے منتظر آفسران کی تر قی ممکن ہوسکے۔ چیف سیکریٹری نے مذید حکم دیا ہے کہ تمام محکمہ جات اپنے کیسز ڈپیاٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں شامل کروانے کے لئے جلد از جلد سروسزڈیپاٹمنٹ کو بھجوادیں تاکہ ورکنگ پیپر کے علاوہ دیگر لوازمات کو بروقت مکمل کیاجاسکے تاکہ ترقیوں کے منتظر آفیسران کو ترقی دینے میں کو ئی امر مانع نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button