گلگت بلتستان

الخدمت فاونڈیشن کی ٹیم خشک راشن لے کر داریل پہنچ گئی

دیامر (پریس ریلیز) داریل سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی ٹیم خشک راشن لیکر داریل پہنچ گئی،الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے اپنے سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے متاثرین میں ایک ماہ کا خشک راشن اور رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، متاثرین کی مشکلات کا مداواکیا جائیگا، اپنے خطاب میں ڈسٹرکٹ کورڈینیٹر اسماعیل نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے سب سے پہلے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تھا اورشکر ہے اللہ نے متاثرین کی خدمت کا موقع دیا ، اکنا ریلیف کینیڈا کے تعاون سے فوڈ پیکیجز متاثرین میں احسن طریقے سے تقسیم کئے گئے، اس موقع پر متاثرین نے الخدمت فاونڈیشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ واحد این جی او ہے جس نے ہمارے دکھوں کا مداوا کیا ہے، ہماری فاقوں کی حالت ہے گھر بار سیلاب میں بہہ گئے ہیں ، اس موقع پر اپنے ایک بیان میں صدر الخدمت فاونڈیشن عطاء اللہ شمسی نے کہا کہ ہم دیامر کے سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھیں گے ، دیامر میں متاثرین کی حالت انتہائی ناگفتہ ہے، دیگر فلاحی ادارے امداد ی کاروائیاں شروع کرے، الخدمت کی ٹیم غذر سیلاب متاثرین کیلئے بھی جلد امداد بھجوا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button