گلگت بلتستان

ہنزہ، ڈپٹی کمشنر آفس کریم آباد سےعلی آباد منتقل، آج سے نیے دفتر میں کام شروع ہوگا

ہنزہ نگر(اجلال حسین ) عوام ہنزہ نگر کے مسائل کا خیال رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کا آفس کریم آباد ریسٹ ہاوس سے علی آباد سرکاری دفتر نزدیک گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد ہنزہ منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا خصوصاً بالائی ہنزہ کے عوام، تحصیل نگر نمبر2کے عوام اور ہوپر ،ہسپر کے عوام درو افتادہ علاقوں سے آکر علی آباد سے خصوصی ٹیکسی بکنگ کرکے کریم آباد جانا پڑ رہا تھا۔ عوام کے خاطر جب تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کا تعین نہیں ہوتا علی آباد میں گورنمٹ کالج کے ساتھ ہی سرکاری مکان خالی تھے منتقل کر دیا گیا ہے آج یعنی 11/8/2014بروز پیر سے ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر باقاعدہ اپنی دفتری امور شروع کریگی۔ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا کہ ڈی سی ہنزہ نگر عوام کے مسائل سننے کے لئے دن ہویا رات چھٹی کے دن بھی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے مزید کہا کہ ہنزہ نگر کے مختلف منصوبوں کیلئے خریدی گئی عوامی اراضی کے معاوضات کا مسائل مقامی لوگوں اور ممبرز قانون ساز اسمبلی ہنزہ کے تعاون سے حل ہو گیا ہے۔ اور عنقریب سکشن 9کا اجراء کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ2008سے معاوضات اراضی کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تھا انشااللہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایک سے دو ہفتے کے دوران سرکاری دستاویزت کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button