گلگت بلتستان

وحدت فاونڈیشن شگر معذور افراد کی بحالی کے قابل ستائش کام کر رہی ہے، راجہ اعظم

Wehdat off copy
شگر(عابد شگری) معذور افراد کی بحالی اور ان کو معاشرے میں ان جائز حقوق دینے کیلئے وحدت فاؤنڈیشن کی اقدامات قابل ستائش ہے ۔معذور افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں ان کی حقوق اور معاشرے کا اہم مقام کو لوگوں میں شعور پیدا کرنا اور ان کو ان کا جائز حق دینا ہم سب کی شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پلاننگ راجہ اعظم خان نے وحدت فاؤنڈیشن کی آفس کے دورے کے موقع پر کہا صوبائی وزیر پلاننگ راجہ اعظم خان نے جمعے کی روز وحدت فاؤنڈیشن شگر کی آفس کا دورہ کیااس موقع پر انہیں وحدت فاؤنڈیشن شگر کی کارکردگی اور جاری پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے مختلف پروگرام کے بارے میں سوالات بھی کئےْ جس پر صوبائی وزیر تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں تعریف کی اور تنظیم کی جاری پروگرام کو قابل ستائش قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور ان کی وزارت معذور افراد کی بحالی اور ان کو مختلف اداروں میں کوٹہ سسٹم کو بڑھانے کیساتھ بینائی سے محروم افراد کیلئے بھی الگ سے کوٹہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button