تعلیم

یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے گلگت میں تین کالجوں کا مشترکہ پروگرام

گلگت (پریس ریلیز) یوم آزادی پاکستان منانے کا بنیاد ی مقصد پاکستان کے نظریاتی و زمینی اساس کو اپنے دل و دماغ میں جاگزیں کرنا اور اس اساس کو ہر گام پر تقویت دینا ہے۔تحریک پاکستان کے قائدین با لخصوص قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم قربانیوں اور کارناموں کو نئی نسل کی روح میں منتقل کرنا یوم آزادی منانے کا بنیادی فلسفہ ہے۔ آج پاکستان مختلف مسائل میں گرا ہوا ہے۔مسائل کے گرداب سے نکال کر ملک کو امن و یک جہتی ،تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔یہ عظیم الشان دن اس مظہر کا بھی متقاضی ہے کہ ہم تمام پاکستانی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک قوم بن جائیں اور ملک سے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں خصوصی طور پر شمالی وزیرستان میں ہونے والے پاک فوج کے آپریشن ’’ ضرب عضب‘‘ کو مکمل طور پر کامیاب بنانے اور IDPs کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ملک کے ہر فرد کو اپنا بھر پور حصہ ڈالنا ملک کی بقا و سلامتی اور امن و ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان ثناء اللہ صاحب نے صوبائی حکومت ، مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے زیر انتظام و اہتمام یوم پاکستان کے سلسلے میں گلگت کے تین کالجز کے طالب علموں کے درمیان ہونے والے حسن قراء ت ،نعتیہ ،تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز ڈاکٹر میر احمد جان،پرنسپل پروفیسر سرباز خان، پرنسپل پروفیسر اسلم عبداللہ اور پرنسپل پروفیسر میر عالم نے بھی اس دن کی مناسبت سے اظہار خیال کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button