گلگت بلتستان

فیری میڈوز میں اندوہناک حادثہ، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے خاندان کے پانچ افراد جان بحق

چلاس(ایس ایچ غوری سے) ضلع دیامر کے معروف سیاحتی مقام فیری میڈو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ایک ہی گھر کے پانچ افراد جان بحق ہوگئے،ڈرائیور شدید زخمی ۔مرنے والوں میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عاطف علی اور ان کی فیملی سیر و تفریح کی غرض سے معروف سیاحتی مقام فیری میڈو گئے ہوئے تھے واپسی پر تتو کے مقام پر جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہے۔واقعہ کے بعد دیامر پولیس اور مقامی افراد نے نعشوں اور زخمی کو نکالنے کیلئے ریسکیو کا کام شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ فیری میڈو رائیکوٹ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے جس کی مرمت کیلئے روڈ کا پانچ سال قبل ٹینڈر ہوا لیکن محکمہ سیاحت اور محکمہ تعمیرات عامہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کام التوا کا شکا ر ہے۔جبکہ ٹھیکدار کو ایڈوانس ادائیگی بھی کر دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button