گلگت بلتستان

سکردو میں جشن آزادی کی شاندارتقریبات، شہید بھٹو ہال کا افتتاح

14 ag 05سکردو(رضاقصیر) وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ہر ورکر لیڈر ہوتا ہے پیپلز پارٹی ورکر کو بولنے اور کرنے کا حق دیتی ہے ہمیں پارٹی معاملات بند کمروں میں طے کرنے ہونگے پارٹی ورکز پارٹی ساکھ کو خراب ہونے سے بچاہیں انہوں نے سکردو میں شہید بھٹو حال کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی پوری قوم بھٹو ازم کی شیدائی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر صورت قائم رہے گی جب ہمارے پاس اختیارات نہیں تھے تب بھی پارٹی زندہ تھی اور آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی انہوں نے کہا کہ آج میں ہر اچھا کام عہدہدارن کے کھاتے میں ڈال رہا ہیں پارٹی عہدہ دارن پارٹی کو فعال کرنے کے لیے اپنا کردار اداکریں انہوں نے مزید کہاپیپلز پارٹی جمہورت پسند لوگوں کا واحد سہارا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے تحریک چلانے سے قبل اپنی فکر کریں میں الیکشن سے نہیں گھبراتا ہمار ے اندر ہارنے کا حصوصلہ بھی موجود ہے ہم سیاسی لوگ ہیں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہارنے کے بعد وو سال تک بستر پر بیمار پڑے رہتے ہیں ہم ان لوگوں میں سے نہیں میر ے خلاف کوئی بھی الیکشن لڑے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا میرے خلاف میرا اپنا بیٹا بھی الیکشن لڑے تو مجھے کوئی پروا نہیں انہوں نے کہا کہ پوری زندگی شاہیں گروانڈ میں میچ ہرتا رہا اگر بار الیکشن ہار جاونگا تو کیا فرق پڑے گا میرے دور میں ٹھیکہ نہ لینے کا دعوا کرنے والے ہمارے دور سے پہلے لیے گئے ٹھیکے مکمل کریں پھر بات کریں ہمارے دور میں ٹھیکہ نہ لینے والوں نے ٹھیکہ داوں کے فارم بیچ کر پیسے کمائے ہمارے مخالفیں وہ باتیں کریں جن پر وہ خود عمل کرسکیں ن لیگ والوں کی باتیں سننے کے لیے نواز شریف کے پاس ٹائم نہیں بھٹو اور بے نظیر کے لیے میں کسی بھی دور پہ جا سکتا ہوں ہم باتوں سے پارٹی کو نہیں چلاتے پیپلز پارٹی چھوڑنے والے مصطفی کھر اور لغاری کا انجام دکھ لیں آج ان کا کوئی نام لیوا تک نہیں گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات حاصل ہیں ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں انہوں نے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کہا کہ ن لیگ والے اپنی تحریک چلانے کا شوق پورا کریں الیکشن دسمبر کے بعد ہی ہونگے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے اپنے ایجنڈے میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے جو بھی پارٹی ہمارے حق میں بات کر ے گی ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہم ان پارٹیوں کی مذمت کرتے ہیں جو صرف الیکشن کے دنوں میں آکر فساد برپا کرتے ہیں شگر اور کھرمنگ اضلاع کا اعلان ہم نے نیک نیتی سے کیا ہماری نیت میں کوئی فتور نہیں لوگ خود بھی اضلاع کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں لوگ ایک کیشر شمشیرکی شفارش کے لیے تو میرے پاس آتے ہیں لیکن اضلاع کی بات کرنے کوئی نہیں آتا انہوں نے کہا کہ میں نے نوٹیفکشن زاردای صاحب تک پہنچا دیا ہے اگر زادری نہ ہوتے تو علاقے کی کوئی پہچان نہ ہوتی گلگت بلتستان کا موجودہ سیٹ اپ زراری کی موہون منت ہے پیپلز پارٹی نے لوگوں کو روزگا ر دیا اگر لوگوں کو روزگار دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے ۔

شہید بھٹو ہال کا افتتاح 

14 ag 03سکردو(رضا قصیر) شہید بھٹو حال کا باقاعدہ افتتاح ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے فتیہ کاٹ کر پیپلزسکرٹیریٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے پیپلز پارٹی لوگوں کو روزگار دینے کے لیے سرگرم ہے انہوں نے کہا کہ بھٹو اور بے نظیر کے فرمودات پر عمل کرکے علاقے کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے شہید بھٹو ہال کے قائم سے پارٹی کو فعال کرنے میں مدد ملے گی اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر یوسف نمبر دار نے کہا کہ پارٹی کے اندر کسی طرح کے کوئی اختلافات موجود نہیں پیپلز پارٹی کبھی کمزور نہیں ہوسکتی پیپلزپارٹی کو بچانے کے لیے لوگوں نے جانوں کی قربانی دی پیپلزپارٹی ہماری ماں ہے اس ماں نے سیاسی طورپر ہمیں بڑھا کیا ہے ہم نے پارٹی کی فعالیت کے لیے جوانیاں صرف کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ آپس میں لڑانے والے سازشی عناصر پارٹی کے دشمن ہیں اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہمناء عمران ندیم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آزادی حاصل کی کرگل وار اور آپریشن ضرب عضب میں یہاں کے جوانوں نے کارہارئے نمایاں انجام دیے انقلاب کی بات کرنے والے غدار نہیں کہلاتے ہزار قربانیوں کے باوجود بھی ہمیں ٖغدار کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے آواز ااُٹھانا غداری ہے تو وہ غدار ہیں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق دئے جائیں اس موقعے پر خطا ب کر تے ہوئے ضلعی جنرل سکرٹیری عبداللہ حیدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نظرے اور تحریک کا نام ہے اسے کسی صورت ختم نہیں کیا جاسکتا پاکستان کو سنوارنے کے لیے پیپلزپارٹی کے رہمناوں نے اہم کردار ادا کیا جمہورت کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا گلگت بلتستان کے تمام افراد ملکی دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بیور کریسی سیاسی نمائندوں کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے بیور وکریسی کو لگام دیا جائے بیور کریسی کی وجہ سے سیاسی جماعتیں کمزور ہو رہی ہیں اور مذہبی جماعتیں سر اُٹھا رہی ہیں اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے اقبال دلبر ،رضا حیدری ،عباس پاوری ،فداعلی انقلابی اور دیگر نے کہا کہ ہم کمزور ہوسکتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کبھی کمزور نہیں ہو سکتی ہمیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنے کے بجائے پارٹی کی فعالیت کے لیے کام کرنا ہو گا ہم ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ پارٹی فعال ہو سکے گلگت بلتستان کو آینی حقوق دیے جائیں اور گلگت بلتستان کے عوا م کا احساس محرومی ختم کیا جائے آخر میں سکرٹیریٹ انچارچ محمد رضانے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

دیگر تقریبات 

14 ag 04پورے سکردو میں یوم آزای کی شاندار تقاریب کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت ،پورا شہر پاکستان زندہ باد ،جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اُٹھا ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خصوصی تقریب کا انعقاد ،سکول کے بچوں نے ملک سے محبت کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی ۔تفصیلات کے مطابق سکردو شہر میں یوم آزای پاکستان شاندر طریقے سے منایا گیا بڑی تعداد میں لوگون نے جشن آزای کی تقریبات میں حصہ لیا علی الصبح مساجد میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے اس موقعے پر خصوصی واک کا اہمتام کیا گیا جس میں سکولوں کے طلباء نے شرکت کی ،طلباء نے اس موقعے پر ملی نغمے پیش کیے یادگار شہد اء سکردو سے بھی ایک ریلی برآمد ہوئی جو نیو یادگارسکردو میں اختتام پذیر ہوئی نیویادگار سکردو میں تقریب ہوئی جس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں اس وطن کو حاصل کرنے کے لیے ہزاروں لوگوں نے جان کا نذارنہ پیش کیا ہمیں اپنے وطن کی حفاظت کے ایک ہونا پڑے گا ملکی سلامتی کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے یوم پاکستان کے حوالے سے تمام سکولوں میں بھی خصوصی تقاریب اور پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ایلمنٹری کالج سکروو میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی جہاں طالبات نے ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کے دل میو ہ لیے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button