تعلیم

فاطمہ جناح ڈگری کالج برائے خواتین گلگت میں یوم آزادی پرتقریری مقابلوں کا انعقاد

DSC_0273

گلگت(پ ر) جشن آزادی پاکستان ملک بھر میں قومی حمیت اور جوش جذبے سے منایا گیا اور اس طرح کی تقریبات کا سلسلہ گلگت بلتستان میں بھی جاری رہا۔ فاطمہ جناح ڈگری کالج برائے خواتین گلگت میں یوم آزادی کی مناسبت تقریری مقابلوں کا انعقاد ہو ا جس میں صوبے بھر کے کالجز کے طلبا نے شرکت کی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر گلگت بلتستان وزیر بیگ تھے۔ انہوں نے تقریری مقابلے میں شریک طلبا اور طالبات کے جوش اور ولولے کو سراہا اور اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ یوم آزادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ وطن بہت ساری قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور آج کی نوجوان نسل کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس ملک کی باگ ڈور بہتر طریقے سے سنبھا سکتے ہیں اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج ملک اندرنی اور بیرونی خطرات کا سامنا کر رہا ہے اور ہم پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ انکے سدباب کے لیئے ہم قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ان آستین کا سانپوں کو بھی کچل دیں جو کہ ملک کے لیے مسائل کا سبب ہیں۔ تقریب میں ملی نغموں، تقاریر اور مضموں نویسی میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔

تقریب میں ڈی جی گلگت بلتستان سکاوٹس بابر علاولدین، سیکریٹری تعلیم ثنا اللہ، سیکریٹری جنگلات خادم حسین اور دیگر اعلی سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

DSC_0281

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button