کھیل

گلگت بلتستان پولیس جشن آزادی کپ پولو ٹورنامنٹ کی فاتح قرار

گلگت (نمائندہ پامیر ٹاائمز) جشن آزادی پولو کپ کا فائنل گلگت بلتستان پولیس نے اپنے نام کیا۔ شاہی پولو گروانڈ میں کھیلے گئے اس میچ کے مہمان خصوصی چییف سکرٹیر ی گلگت بلتستان سکندرسلطان راجہ تھے۔ فائنل گلگت بلتستان پولیس اے اور گلگت بلتستان اسکاوٹس اے کے مابین کھیلا گیا۔ احتتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ زندہ قومین اپنے آزادی برقرار رکھتی ہیں۔ آج سے 67 سال پہلے ہمارے اباواجدار نے اس ملک کو آزاد کیا تھا اب ہمارا فرض ہے کہ اس آزاد کو برقرار رکھیں۔ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں پاکستان کی بقا و سلامتی کے لئے گلگت بلتستان کے عوام بے لازاول قربانی دی ہے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان اسکاوٹس کے بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور جی بی اسکاوٹس نے جوانوں نے روایتی رقص پیش کر کے شایقین سے داد حاصل کی آخری میں مہماں خصوصی چیف سکرٹیری گکگت بلتستان، مشیر سیاحت، ثقافت و امور نوجوانان اور وزیر اطلاعات سعدیہ دانش، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس علاوہ الدین بابر، رکن جی بی کونسل سید افضل اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں اور رنر اپ و ونر اپ کے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button