گلگت بلتستان

یوم آزادی پر گورنر نے سٹی ہسپتال کا دورہ کیا، صفائی کے ناقص نظام پر برہمی کا اظہار

1
گلگت۔(پ۔ر)گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے جمعرات کے روز یوم آزادی کے موقعے پر سٹی ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور وہاں موجود صفائی کے ناقص انتظام پر برہمی کا اظہار کیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتال کو تمام تر سہولتیں فوری طور پر بہم پہنچائیں تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کا بہتر انداز میں علاج ہو سکے ۔اس موقعے پر گورنر گلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے سٹی ہسپتال کے مختلف وارڑذ کا دورہ بھی کیا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور مریضوں سے ان کے مسائل سنے ۔گورنر گلگت بلتستان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہسپتال کے ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے ۔گورنر گلگت بلتستان نے سٹی ہسپتال کے زیر تعمیر بلاک کو جلدی مکمل کرنے کرنے کے لیئے بھی ہدایات جاری کئیے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button