گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری نے گلگت شہر کا پیدل دورہ کیا، بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

19 copy

گلگت(پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سلطان سکندر راجہ نے گلگت شہر کی میونسپل کمیٹی کو فعال کرانے کے لئے پیر کو منعقد ہو نے والے ایک اجلاس سے قبل گلگت شہر کے مسائل جاننے کے لئے آج اتوار کے روز پو رے شہر کا پید ل دورہ کیا ۔ انہو ں نے اس دورے کے دوران شہر کی سڑکو ں ،سیو ریج ،اور ڈرنیج کے نظام کے علاوہ صفائی ،ٹریفک کے مسائل ،سیکورٹی وسمیت دیگر معاملات کی بہتری کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کردئے۔ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت کے سامنے پڑے ہوئے کوڑا کرکٹ کو دیکھ کر انہو ں نے سخت نوٹس لیا اور میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اس پو رے علاقے کو صاف کر ادیں اور ہسپتال انتظامیہ کو کہا کہ وہ اپنے پارکنگ کو بہتر کر کے استعمال میں لائے یا پھر اس کو ختم کر دے۔ انہو ں نے شاہراہ کے دونو ں اطراف سے خوردرو پودوں کو بھی اٹھا کر ان کی جگہ چمن لگانے کا حکم دیا۔ چیف سیکریٹری نے سڑکو ں کی خستہ حالت زار پرنوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکر یٹری ڈاکٹر فیصل ظہور کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر ٹو ٹے پھو ٹے سڑکوں کی مر مت کر ادیں اور شہر کے اند ر نالیوں کی صفائی کا بھی حکم دیا۔

33 copyچیف سیکر یٹری نے گلگت شہر کے مر کز ی کول کی فو ری صفائی کی ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ اس کو ل کی صفائی کر کے ان کو رپورٹ دیاجائے۔چیف سیکریٹری نے ایڈ منسٹریٹر میس نسپل کیمٹی کو حکم دیا کہ وہ جتناسٹاف چاہیں لے لیں انہو ں نے محکمہ تعمیر ات عامہ کو کہاکہ وہ سر پلس ملازمین میں سے جتنے میونسپل کیمٹی کو چاہیے ان کو ٹرانسفر کیا جائے۔اے سی گلگت نے چیف سیکر یٹری کو بتایا کہ ڈسٹ بن کی ایک خاصی تعداد جلد ہی گلگت شہر میں لگائے جا ئنگے جس میں کو ڑاکر کٹ ڈال دیا جائے گا۔ مگر اتور کے دن بھی کام کر تے ہوئے پو رے شہر کو صاف شفاف بنایا جائے۔انہو ں نے ہدایت کی کہ وہ شہر کے تما م چوک کو اچھی طرح پلان کر کے بنائیں کیونکہ اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو تا ہے۔ انہو ں نے حکم دیا کہ گلگت شہر میں تما م تجاوزات کو ختم کر کے فٹ پاتھ کو شہر یو ں کے لئے قابل استعمال بنائیں

۔چیف سیکر یٹری نے حکم دیا کہ وہ تما م تجاوزات کو روکنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لائیں ۔ انہو ں نے شہر میں علامتی نشانات اور بورڈ بھی لگانے کو کہا اور حکم دیا کہ وہ شہر یو ں میں آگہی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیاکہ وہ تما م قصائیوں کو اس بات کا پابند کر یں کہ وہ اپنے دوکانو ں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیاور اس سلسلے میں دوکانوں کے باہر جالی لگانے کا معقول نظام بنائیں تاکہ لو گوں کو صاف گو شت مل سکے ۔انہو ں نے شہر کے اندر صفائی کا خاص خیال رکھنے کا حکم صادر کیا اور شہر کے مختلف مقامات کی نشاندہی کر تے ہوئے مر مت اور بہتر ی کے احکامات جاری کیئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری لو کل گورنمنٹ اور گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنر ل محمد اجمل بٹھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعدازاں دفتر میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دتے ہوئے چیف سیکریٹر ی نے کہا کہ گلگت شہر کو ایک ماڈل شہر بنانے کیلئے عملی اقدامات کئیے جا رہے ہیں تا ہم اس کوششوں میں عوام کی شمولیت ہی سے کامیابی مل سکتی ہے انہو ں نے کہا کہ عوام کو تر قی کی اس کو شش میں اپنا کر دار اداء کر نا ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ کنٹریکٹ کے نظام میں بھی بہتری لائی جارہی ہے تاکہ ترقیاتی کامو ں کو جلد مکمل کیا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ٹھیکداروں کو ادائیگی کے لئے 40فیصد رقم ریلز کر دی گئی ہے جو کہ جلد ہی انہیں جل جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ شہر میںآب پاشی کے نظام کو درست کر نے کے لئے ابھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button