گلگت بلتستان

سرکاری ملازمتوں پر پابندی ہے، سید مہدی شاہ

cm 02
سکردو(رضاقصیر) وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے،کہ صوبائی حکومت علاقے میں بیروزگاری کے خاتمے کے لیے مختلف محکمہ جات میں اسامیاں پید ا کر نے کے لیے کوشاں ہے تاہم اس وقت سرکار ی ملازمتوں پر پابندی ہے پابندی کے خاتمے کے بعدمحکمہ جات میں میرٹ پالیسی کے مطابق بھرتیاں عمل میں لائی جائینگی ۔ یہ بات وزیر اعلی گلگت بلتستان نے آج وزیر اعلی کیمپ آفس سکردو میں ملازمتوں کے حصول اور بعض عرصہ دراز سے مختلف محکمہ جات میں کام کرنے والے غیر مستقل اورکچے ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہون نے کہا گلگت بلتستان میں پرئیوٹ سیکڑ میں ملازمتوں کے مواقع بہت کم ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمتون کے لیے لوگوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے اور حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے کہ تما م لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرے۔ انہون نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ان حالات کے پیش نظر لوگوں کے لیے مختلف محکمہ جات میں سرکاری ملازمتوں کے لیے گنجائش پیدا کر رہی ہے۔انہون نے کہا کہ ان کی حکومت نے علاقے کی پسماندگی کے باعث لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے ہیں۔ وفد نے ان کے مسائل غور سے سننے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے معروف کوہ پیماہ حسن سدپارہ کے گھر جاکر ان کے بیٹوں کی شادی میں شرکت کیں اور بیٹوں کی شادی پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر علاقے کی معززین کے ہمراہ حسن سدپارہ نے وزیر اعلی کو اپنی رہائش گا آمد پر وزیر اعلی سید مہدی شاہ ، کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو ،پرنسپل سکریڑی ،سیکورٹی آفیسر اور دیگر آفیسران کا استقبال کیا۔ وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے سکردو میں سابق مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کیپٹن (ر) سکندر علی کی رہائش گاہ جاکر ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان ملک آفسر خان، ڈی آئی جی پولیس بلتستان عنایت اللہ فاروقی، ڈپٹی کمشنر فضل خالق اور پرنسپل سکریڑی وزیر اعلی محمد علی یوگوی اور دیگر آفیسران موجود تھے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان بعد ازاں گلگت روانہ ہوگئے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button