گلگت بلتستان

انقلاب مارچ کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم کا گمبہ سکردو میں احتجاجی دھرنا

گمبہ دھرنا

سکردو (رضاقصیر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن تحصیل گمبہ کے زیر اہتمام مالک اشترچوک سی ایم ایچ روڈ گمبہ اسکردو پر وفاقی حکومت کے خلاف اور انقلاب مارچ کی حمایت میں دھرنا دیا گیا ۔ دھرنے سے مجلس وحدت گمبہ اسکردو کے رہنماء محمد ابراہیم آزاد، سید نوری کے علاوہ شیخ علی محمد کریمی ، شیخ باقری، آغا سید اعجاز موسوی اور سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان علامہ آغا علی رضوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا مظاہر موسوی نے خطاب کیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قوم اب نواز حکومت کا استعفی ٰ اور احتساب مانگتی ہے وفاقی حکومت اس لیے مستعفی ہونے سے خوف محسوس کر رہی ہے کہ انہوں نے اس مختصر عرصے میں پاکستان کی معیشت کو ناقابل بیان نقصان پہنچا یا ہے۔ انہوں نے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں اضافہ کرنے کے علاوہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتی رہی ہے نواز حکومت کی جانب سے دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کو فری ہینڈ دینے اور انکے ساتھ مذاکرات کا ڈرامہ رچانے کا جرم ناقابل تلافی جرم ہے۔نواز حکومت کی حکومت جاری رہتی ہے تو دہشت گرد پھر ملک کے کونے کونے میں پھیل کر یرغمال کردے گا۔دہشتگردوں کے خلاف پاکستان آرمی کا آپریشن ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے ناگزیر تھا اس آپریشن کے بعد سب سے زیادہ پریشانی نواز حکومت کو لاحق ہوگئی ہے جو کہ اس بات کی دلیل ہے کہ نواز حکومت در اصل دہشت گرد جماعتوں کی سیاسی ونگ کا کردار ادا کررہا ہے۔ نواز حکومت کی صفوں میں رانا ثناء اللہ اور دیگر تکفیری کالعدم جماعتوں کے پشت پناہوں کو دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے ملک میں شیعہ سنی وحدت کو پار ہ پارہ کر کے تکفیری فتنے بلند کیے۔ جبکہ ملک بھر میں انقلاب مارچ کے دوران شیعہ سنی وحدت نواز حکومت کی ناکامی اور پاکستانیوں کی فتح ہے۔ دنیا والے سن لے کہ ہم نے ملک بھر میں اہل سنت ، اہل تشیع اور اقلیتوں کو وحدت کی لڑی میں پرو کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔آج شیعہ سنی وحدت کے سمندر کو دیکھ اسلام کے ان دو بازوں کو جدا کرنے والے سرمایہ گزاروں کو یہ وقت بہت تکلیف دہ ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس لبیک یا رسول اللہ ؐاور لبیک یاحسین ؑ کی صداوں سے گونج اٹھے۔ اسلام اور پاکستان دشمن طاقتیں جنکا کام تفرقہ پھیلانا ہے ان کی شکست کا دور آگیا اب کبھی مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑایا نہیں جا سکتا۔ مقررین نے کہا کہ نواز حکومت کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتی ہے کیا نواز حکومت معروف آمر، شیعہ سنی وحدت کے دشمن ضیاء الحق کے گود میں نہیں پلی؟کیا ضیاء الحق کی تربیت یافتہ نواز شریف نہیں ؟ کیا انہوں نے ضیاء الحق سے ملکر دہشتگردوں کی تربیت نہیں کی اور جمہوریت کی تابوت کو کیل نہیں ٹھونکے۔اب بھی نواز حکومت جمہوریت نہیں کر رہی ہے بلکہ انکی حکومت شہنشاہیت یا ماموریت کہا جاتا ہے۔ وطن عزیز کے اہم عہدوں پر نواز خاندان کے افراد کی تقرری اس بات کی دلیل ہے کہ یہ حکومت جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو بدنا م کر رہی ہے۔

دھرنے سے خطاب کرتے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا مظاہر موسوی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے دو درجن کے قریب مرد و زن کو بلا جرم و تقصیر گولیوں سے چھلنی کرنے والی حکومت سے خیر کی توقع عبث ہے ۔نواز حکومت غیروں کے اشارے پر اپنے ہی ملک کے شہریوں پر گولیاں برسا رہی ہے۔ حکومت کے بنیادی فرائض میں سے ایک شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جو حکومت اپنے شہریوں کو گولیوں سے بھون ڈٖالے وہ مزید حکومت کا استحقا ق نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ دنیا گواہ ہے کہ امام علیؑ نے خوب فرما یا ہے کہ حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں۔ نواز حکوت نے دن گنے جا چکے ہیں۔ انکے مظالم مزید جاری نہیں رہ سکتے۔نواز حکومت کو اسکا غرور ، دہشت گردوں کے ساتھ نرمی اور ظلم لے ڈوبے گا۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button