ثقافت

سہ روزہ بروغل فیسٹیول چترال کے بلندترین مقام میں پاک آرمی کے انتظام سے شروع ہورہاہے

156-5612_IMG

چترال ( نذیرحسین شاہ نذیر) سہ روزہ بروغل فیسٹول 22اگست سے چترال کے بلند ترین مقام بروغل میں پاک آرمی اورٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے انتظام سے شروع ہورہا ہے جس میں مقامی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔ خاص کر اس علاقے کے لوگوں کا معروف کھیل یاک پولو قابل ذکر ہے۔ فیسٹول کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ہے ۔ جس میں مقامی تنظیم چیانتار ویلفیئر آرگنائزیشن اور دیگر مقامی ثقافتی و سماجی تنظیموں کا تعاون بھی شامل ہے۔ اس سہ روز فیسٹول میں واخی قبیلے کے روایتی فوڈز اور تہذیب وثقافت کی نمائش،یا ک اور گھڑ دوڑخصوصی طور پرتماشائیوں کے لئے دلچسپی کا باعث ہوں گے ۔ اس موقع پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں یاک پولوکے علاوہ بزکشی ، رسہ کشی ، گدھا پولو اور دوسرے مقامی کھیل شامل ہیں ۔ جبکہ واخی اور دیگر مضافاتی لوگ کلچرل شو کا انعقاد کریں گے ۔ بروغل فیسٹول گذشتہ کئی سالوں سے منعقد ہو رہا ہے ۔ تاہم آمدورفت میں مشکلات کی بنا پر صرف مقامی لوگ ہی اس میں شمولیت کرتے ہیں ۔ اور یہ بھی اس علاقے کی مشکلات کے باعث پاک آرمی کی طرف سے ٹریک تعمیر کرنے کے بعد ممکن ہوا ہے ۔

چیانتار ویلفیر آرگنائزیشن کے صدر عمر رفیع نے پامیر تائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹول کیلئے باقاعدہ تاریخ کا تعین انتہائی ضروری ہے ۔ تاکہ ہر سال اس تاریخ کیلئے انتظامات کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بروغل کے لوگوں کیلئے یہ فیسٹول انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ اور لوگ اس کا شدت سے انتظار کرتے ہیں ۔ اور انہیں اپنا کلچر فروغ دینے کا موقع میسر آتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس کی تنظیم کے رضاکار ممبران اس فیسٹول کو کامیاب کرنے میں بھر پور تعاون کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button