گلگت بلتستان

چلاس کے علاقے تھور میں سیلاب نے تباہی مچا دی، مکانات تباہ، گاڑیاں بہہ گئی

چلاس(ایس ایچ غوری سے) چلاس تھور میں سیلاب نے تباہی مچادی ،کھڑی فصلیں اور کئی مکانات تباہ متعدد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا آغاز کردیاہے . تفصیلات کے مطابق مغرب کے نماز کے بعد اچانک تیز بارش کے ساتھ ہی تھور سری اور دیگر مقامات پر آسمانی بجلی گر گئی، جس کے ساتھ ہی سیلابی ریلے نے کھڑی فصلیں ،کئی گھر دیکھتے ہی دیکھتے تباہ کردیا جبکہ کئی گاڑیاں بھی سیلاب میں بہہ گئی ہیں.
تھور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تھور کے مختلف علاقوں سری،پتھوٹ وغیرہ میں اچانک سیلاب سے بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں اور لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائی ہیں. جبکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ عوام نے اپنی مدد آپکے تحت ریسکیو کاموں کا آغاز کیا ہے. تاحال جانی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button