گلگت بلتستان

صاف و شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لیے لائحہ عمل تیار ہے، الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

گلگت (نمائندہ پامیر تائمز)  الیکشن کمشنر محمد اجمل بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن نے گھر گھر انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لئے لالحہ عمل تیار کیا ہے۔
GBEمنگل کے روز اُنہوں اپنے دفتر میں میڈیا نمایندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں نئے کمپوٹرایزووٹروں لسٹوں کی تیاری ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اوریکم ستمبر سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں کاغذات روانہ کر دیے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل  ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی ہوگا. اورحکومت اس مد میں انکی مالی معاونت کرے گی.  اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار صاف و شفاف لسٹ تیار کی جائے گی۔ محکمہ نادرا کی تعاون سے گلگت بلتستان کے دور دارز علاقوں میں ووٹروں کی تصدیق کے لئے فنڈ حاصل کرنے کیلیے محکمہ فنانس کو لکھا گیا ہے اور یہ عمل انشا اللہ بہت جلد مکمل ہوگا.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button