ثقافت

ادبی و سماجی تنظم "فکر” کے عہدیداروں کی کمشنر بلتستان سے ملاقات

fkr pic
سکردو(پ۔ر) معروف ادبی و سماجی تنظیم فکر کے صدر ذیشان مہدی اور کابینہ کے اراکین نے آج سکردو میں کمشنر بلتستان ڈویژن ملک افسر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فکر کی کارکردگی سے کمشنر کو آگاہ کیا گیا جبکہ علاقے میں ادبی و سماجی سرگرمیوں کی راہ میں حاہل رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیا۔ کمشنر بلتستان نے فکر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ادبی اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے پہلے سے بڑھ کر مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فکر کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرہ شاندار تھا، انہوں نے سدپارہ گاوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ خاندان کی مدد کیلئے فکر کی طرف سے بنائے گئے پروگرام کی تعریف کی۔اس سے قبل فکر کے صدر اور کابینہ کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر ضلع سکردو راجہ فضل خالق سے بھی ملاقات کر کے ادبی و سماجی کارکنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ذیشان مہدی نے ادبی سماجی خدمات کو تیز کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے تعاون کا شکریہ اداکیا اور مزید تعاون کرنے کی اپیل کی۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے بھی فکر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ فکر کے وفد میں تنظیم کے صدر ذیشان مہدی کے علاوہ جنرل سکریٹری محمد علی انجم، سکریٹری فنانس وقار انجم، سکریٹری اطلاعات رضا قصیر اور فکر خصوصی افراد کے جنرل سکریٹری حسن بلتی شامل تھے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button