گلگت بلتستان

دیامر بھاشہ ڈیم میں گریڈ ون سے گریڈ سولہ تک مقامی لوگوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی، نواز بٹ

DBD
دیامر: اس مقام پر دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کی جارہی ہے. پامیر ٹائمز فائل فوٹو

چلاس(ایس ایچ غوری سے) جنرل منیجر دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ انجیئنر محمد نواز بٹ نے کہا ہے وفاقی حکومت دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے دیامر بھاشہ ڈیم کی تکمیل سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک میں خوشحالی آئیگی اہلیان دیامر نے حقیقی انداز میں قربانی دی ہے جس کو ہر فورم اور سطح پر سراہا جارہا ہے.

اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائیندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ کا ایک کھرب کا پی سی ون ایکنیک سے منظوری کے بعد دیامر میں صحت،تعلیم بزنس اور دیگر منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائیگاجس سے علاقے میں حقیقی انداز میں تبدیلی محسوس کی جائیگی.

انہوں نے کہا متاثرین ڈیم کے جائز مطالبات حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائینگے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ڈیم کی تعمیر میں انتہائی دلچسی لے رہی ہے کیونکہ دیامر بھاشہ ڈیم ملک کے ریڈھ کی ہدی کی حثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم میں گریڈ ون سے گریڈ سولہ تک مقامی لوگوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی ا نہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئیے کہ وہ عوامی پراجیکٹ جن میں ماڈل ویلجز ،تھور کالونی نئے پاؤر ہاؤسز کی تعمیرودیگرترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں رکاوٹیں نہ ڈالیں تاکہ یہ بروقت مکمل ہوسکیں جس سے براہ راست عوام مستعفید ہو نگے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں مجھ سے جو مسائل حل ہوتے ہیں انشاء اللہ حل کرونگاکیونکہ ہمارے اس پراجیکٹ میں تعیناتی کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے. 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button