گلگت بلتستان

پیٹرولیم ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے جگلوٹ ڈپو کی توسیع کا مطالبہ

گلگت(کامریڈ ارسلان) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت صوبائی صدر جہانگیر ملک نے کی ۔اجلاس میں ترجمان کاشف حسین سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں 40 سال گزر نے کے باوجود جگلوٹ بلیک ڈپو کو توسیع نہ دینے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اس دوران اپنے خطاب میں جہانگیر ملک نے کہا کہ بلیک ڈپو 1975 میں قائم کیا گیا تھا اب آبادی میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ گاڑیوں کی تعداد میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا اس اہم ڈپو کی کئی عرصہ گزرنے کے باوجود توسیع نہیں کی گئی جس کے باعث پیڑولیم مصنوعات میں بحران پیدا ہو تا ہے گزشتہ مہینے گلگت بلتستان میں پیدا ہونے والا بحران ڈپو میں سٹوریج نہ بڑھانے کے باعث پیدا ہوا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیاں گلگت بلتستان میں اپنے ذیلیدفاتر قائم کرے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف سیکریٹری و دیگر اعلیٰ حکام بلیک ڈپو میں سٹوریج بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔ حکومت ڈپو کو توسیع دینے کیلئے فوری طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے بصورت دیگر ہم اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button