گلگت بلتستان

گلگت، محکمہ واسا کے گھوسٹ ملازمین کی چھان بین شروع

IMAG0334
گلگت، سیکریٹری ورکس فیصل ظہور اور دیگر سرکاری افسران گھوسٹ ملازمین کی شناخت کے لیے لالک جان سٹیڈیم میں مصروف عمل
گلگت (فرمان کریم بیگ) چیف سکرٹیری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے شہر میں پانی کی عدم فراہمی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محمکہ واسا میں شامل گھوسٹ ملازمین کی چھان بین کی ہدایات کی ہے۔ چیف سکرٹیری کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سکرٹیری ورکس فیصل ظہور نے ملازمین کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔
منگل کے روز سکرٹیری ورکس کے زیرنگرانی لالک جان اسٹیڈم جوٹیال میں محکمہ واسا کے 1300 سے زاہد ملازمین کو شنآخت اور چھان بین کے لئے جمع کیا گیا۔
پامیر ٹائم  سے گفتگو کرتے ہوئے سکرٹیری ورکس نے کہا کہ اس وقت محکمہ واسا میں تعداد سے زیادہ بھرتی کیے ہیں۔ جن میں زیادہ تر گھوسٹ (یعنی کام سے غیر حاضر اور جعلی) ہیں۔ بعض ملازمین ڈیوٹی نہیں دیتے ہیں صرف تنخواہ لیتے ہیں۔ اس لئے ان گھوسٹ اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات ملے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔ واضع رہے کہ محکمہ واسا کے 1300 سے زاہد ملازمین اس وقت صوبائی حکومت ہر بوجھ ہیں۔ زیادہ تر ملازمین پاکستان کے دوسرے صوبوں میں موجود ہیں اور بعض ملازمین کاروبار کرتے ہیں۔ جبکہ عوام پانی کے بوند بوند کے کئے ترس رہے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button