گلگت بلتستان

ہنزہ میں بدترین لوڈ شیڈنگ، عوام پریشان

Loadsheddingہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ۔ عوام پریشان اور بجلی کے حکام پر سکوں اورمطمئن۔ پوچھنے والا کوئی نہیں رہا۔ سیاحتی اعتبار سے گلگت بلتستان کا سب سے اہم علاقہ وادی ہنزہ پچھلے کئی دنوں سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے دوچار ہے۔ عوام بہت پریشان ہیں جبکہ محکمہ برقیات کے ذمہ داران پرسکون اور مطمئن نظر آتے ہیں۔ کیونکہ انکی علاقے اور غریب عوام سے ہمدردی بالکل ختم ہوگیا ہے۔ پھر ستم ظریفی یہ ہے بار با عوامی احتجاج اور حکام بالا کو بتانے کے باوجود پرسان حال کوئی نہیں رہا ہے اور عوام مایوس ہوئے ہیں۔ حسن آباد نالے میں دو میگاواٹ بجلی کے منصوبے کا ٹینڈر اگست میں ہونا تھا جو تاحال التوا کا شکار ہے، مسگر پاور پراجیکٹ لگاتار التوا کا شکار کیا جارہا ہے۔ پھرحسن آباد پاور ہاؤس کے لئے بجلی کا جنریٹر خریدا جانا تھا جو تقریبا ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نہیں آیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ سرکار کو بجلی کی عدم دستیابی اور عوامی مسئلے کا کوئی فکر ہی نہیں ہے اور عوام کو بجلی دینا انکی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار ہنزہ میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک غیر رسمی سروے کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ حکام صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرلے ورنہ لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button