گلگت بلتستان

سنگی ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے وفد کا دورہ ہنزہ

ہنزہ ۔نگر (اکرام نجمی ) سنگی ڈیولپمنٹ فاونڈیشن کے وفد نے ہنزہ کا دورہ کیا دورے میں بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا گیا بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیرمین نور خان نے وفد کو ادارے کے منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا چیرمین بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن نے مزید کہا دوسال کے قلیل مدت میں BRSOنے کئی ترقیاتی منصوبوں جن میں جاپان جیسے ترقیافتہ ملک میں علاقے کے میندا روں کی زراعت کے جدید فنی تربیت ، نوجوانوں کی زہنی و شعوری صلاحیتوں کی ترقی کے حوالے سے تربیت جیسے منصوبوں اور علاقے کی ترقی میں انکا کردار ، نوبلوغ بچے اور بچیوں کی زہنی،دماغی اور شعوری پرورش جیسے منصوبوں، ادارے کی فیصلہ جات میں نوجوانوں کے رائے کی شمولیت، انسا نی و قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کے حواے سے طویل المیعاد منصوبے، نو جوانوں میں سیاسی شعور اور بہتر لیڈر شپ پیدا کرنے کے حوالے سے آ گاہی منصوبے شامل ہیں۔

سنگی ترقیاتی فاونڈیشن کے ایریا کواڈنیٹر شبانہ کوثر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے فلاحی ادارے بہت آگے نکل چکے ہیں اور ہم نے اپنے کمیونٹی کو اسلئے یہاں کا دورہ کرایا ہے تاکہ وہ بھی سیکھ سکیں۔

وفد میں شامل تاج محمدمنیجر شوسل موبائیزیشن کا کہنا تھا کہ سنگی ترقیاتی فاونڈیشن کا بنیاد عمر اصغر خان مرحوم نے 1989 رکھا تھا سنگی ترقیاتی فاونڈیشن نے ہمیشہ AKRSPسے سیکھا ہے آج ہمیں نہایت خوشی ہے کہ گلگت بلتستان میں فلاحی ادارے نہایت ترقی کرچکے ہیں۔ہم نے نہ صرف سوشل ڈیولپمنٹ پر کام کرنا ہے بلکہ ہمارے اہداف میں سیاسی شعور اور بہتر لیڈر شپ کو بھی پیدا کرنا ہے انشااللہ آنے والا وقت میں ہم گلگت بلتستان کے فلاحی اداروں کے ساتھ ملکر کمیونٹی کے ڈیولپمنٹ پر کام کرینگے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button