چترال

چترال بالا، شاہی داس میں 150 کلو واٹ پن بجلی گھر کے افتتاح پر جشن کا سماں

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے شاہی داس اور لشٹ میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام SRSP نے 150 کلو واٹ پن بجلی گھر کی تعمیر کیلئے کامیاب تیسری مذاکرات کرلی اور مقامی لوگوں اور تنظیم سے معاہدہ طے ہوا۔ اس بجلی گھر پر دو کروڑ 86 لاکھ روپے لاگت آئے گی جس میں مقامی تنظیم 18 لاکھ روپے کا حصہ ڈالے گی۔

اس بجلی گھر سے 380 گھرانے مستفید ہوں گے۔ اس سلسلسے میں شاہی داس گاؤ میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں شدید بارش کے باوجود بھی کثیر تعداد میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سرحد رورل سپورٹ پروگرام SRSP کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت مقامی تنظیم کے چئیرمین ابرار حسین نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس علاقے میں انسانی بنیادی سہولیات کی نہایت فقدان ہیں اور لوگ اس جدید دور میں بھی بغیر بجلی، موبائیل، تارکولی سڑک، وغیرہ کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ابھی تک کوئی ہسپتال نہیں ہے اور لوگ اپنے مریضوں کو کندھوں پر اٹھار کر مستوج پیدل لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو چترال کے دوسرے حصوں سے ملانے والا واحد پُل جو 1917 میں انگریز سرکار نے تعمیر کی ہے اس پر آج تک کوئی مزید کام نہیں ہوا اور وہ اسی حالت میں پڑا ہے جو سو سال پہلے تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ پُل نہایت حطرناک جگہہ پر واقع ہے اور اسے عبور کرنے کیلئے گاڑی کو کئی بار آگے ، پیچھے جانا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں دریا برد ہوچکے ہیں اور مزید بھی حطرہ ہے۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پل والی جگہہ پر سڑک کے کنارے دریا کی جانب حفاظتی بند تعمیر کئے جائے تاکہ اس پر گزر نے والے گاڑی حادثے کا شکار نہ ہو۔

ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے چند خواتین نے کہا کہ اس علاقے میں نہ تو بجلی ہے نہ سڑک، نہ ہسپتال ہے اور نہ پینے کی پانی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند سکول تو برائے نام ہیں مگر اس میں ٹیچرز نہیں ہیں۔ انہوں نے SRSP کا شکریہ ادا کیا جو اس علاقے میں ڈیڑ ھ سو کلو واٹ پن بجلی گھر تعمیر کر رہے ہیں جو یقینی طور پر اس علاقے کی تقدیر کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

مقامی لوگوں نے بجلی گھر کی کامیاب تیسری مذاکرات اور اس پر کام کی آغاز کی خوشی میں بھنگڑا بھی ڈالا اور دف کے تھاپ پر روایتی رقص بھی پیش کیا۔ تقریب سے شہزادہ مسعودالملک کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی اظہار حیال کیا۔انہوں نے ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا جو اس پسماندہ علاقے میں پن بجلی گھر تعمیر کررہی ہے جس سے یہاں کے لوگ استفادہ حاصل کر سکیں گے او طلباء طالبات بھی رات کو پڑھائی کر سکیں گے۔

اس تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شر کت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button