گلگت بلتستان

سکردو، وزیر اعلی نے اہم میٹنگ میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا

cm 01

سکردو(رضا قصیر ) سکردو شہر میں اربوں روپیے کی خطیر رقم سے پینے کے صاف پانی کی سکیمں ،سکولوں کی عمارتیں اور سٹرکوں کی ری کارپیٹنگ کے منصوبوں پر کام جاری ہے یا ان سکیوں پر انقریب کام شروع کیا جائے گا۔کیڈٹ کالج سکردو کے ایکسٹنشن پروجیکٹ کا پی سی ون تیار کرکے پلاننگ ڈپارٹمنٹ تک پہنچایا گیا ہے اس منصوبے کے لیے ۱۲ کروڑ ۱۴لاکھ روپیے کی خظیر رقم مختص کی گئی ہے اور دہی ترقی کے لیے ۴ کروڑ ۲۰ لاکھ مختلف نوعیت کی ترقیاتی سیکمو ں پر خرچ کی جارہی ہے یہ بات وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے آج سکردو میں بلتستان ریجن کے ڈویژنل ہیڈز کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ اجلاس میں کمشنر بلتستان ملک محمد آفسر خان، ڈپٹی انسپکڑ جنرل پولیس عنایت الللہ فاروقی،ڈپٹی کمشنر سکردو عابد علی، ڈائریکڑ صحت ، ڈائر یکڑ ایل جی اینڈ آر ڈی ،چیف انجینڑ ،ایس پی سکردو اور دیگر محکمہ جات کے آفیسران نے شرکت کیں۔

اجلاس میں وزیر اعلی نے ووٹر لسٹوں کی تیار ی کے حوالے سے نادرا کے انچارج سے کہا ہے کہ وہ ووٹر لسٹوں میں صیج اعداد شمار کے مطابق لسٹوں کی تیار ی کریں اور لسٹوں میں ناموں اور والدیت کے صیج اندارج کے علاوہ ان کی گھروں کا صیج ایڈروسوں کا بھی اندارج کیا جائے تاکہ الیکشن کے موقع لوگوں کو مسائل درپیش نہ ہوں وزیر اعلی نے کہا کہ بلتستان کے دونوں اضلاع کے لیے ۴۵۰ سے زیادہ سیٹیں منظور کی گئی ہے جس سے علاقے میں بے روزگار ی میں کافی حد تک کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سکردو شہرمیں اربوں روپیے کے منصوبوں پر کام ہور ہا ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اجلاس میں وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان میں بے نظیر ہال ۵۲ لاکھ روہیے سے مکمل ہونے کے اخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا ہے کہ حال میں دیگرضرورت کی اہم سامان لگا کر اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

cm 02

اجلاس میں محکمہ سیول سپلائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ گندم کی فراہمی فلحال تھوڑی سی سست ہے اس کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بلتستان کے بالائی علاقوں تک سیزن ختم ہونے سے قبل گندم کی فراہمی اور سردیوں کے لیے سٹاک کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہون نے کہا کہ ۹۵ ہزار بوریوں کے بجائے اب تک صرف ۶۸ ہزار بیگ وصول ہوئے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ علاقے میں گندم کی ضرورت کے پیش نظر وافر مقدار میں گندم کی فراہمی پر خصو صی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلتری سمیت دور دراز علاقوں میں گندم کی بروقت فراہمی کو یعقنی بنانے کے لیے ادارہ ترجیحی بنیادوں پر کام کرے۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں سے بلتستان کے طول عرض میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں اور علاقے کے ۲۷ سو کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پنچا ہے اور سات کلومیٹر سٹرک کو از سرنو بنانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ برقیات بجلی کے مد میں واپڈا کو مزید رقم فراہم کرے گا۔ وزیر اعلی نے اجلاس میں بتایا کہ سولر لائٹس کو صیج پلاننگ سے پہلے تنصیب نہیں کی گئی ہے انہوں نے سکردو ڈوپلمپنٹ اتھارٹی سے کہا ہے کہ آئیندہ سولر لائٹس کو اہم مقامات پر لگائے جائیں جہان عوام الناس کو روشنی کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ آئندہ شہر کی بجلی، پانی اور شہر کی صفائی کا تمام کام سکردو ڈوپلمنٹ اتھارٹی کو دیا جائے گاوزیر اعلی نے سکردو شہر کے سٹرکوں کی ری کارپیٹنگ کرنے اور واٹر سپلائی سکیم کی ٹینکی کی جلد تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلی نے آج وزیر اعلی سکریڑیٹ میں ڈاکڑوں، اساتذہ ، اور پارٹی ورکر وں کے وفود سے بھی ملاقات کیں وفود نے وزیر اعلی کو اپنے اپنے مسائل بیاں کیا۔ وزیر اعلی نے ان وفود کو یعقن دلایا ہے کہ ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کی پور ی کوشیش کی جائینگی۔ پیبلز پارٹی کے ورکروں نے پارٹی امور سیمت دیگر مسائل سے وزیر اعلی کو اگاہ کیا۔ اس موقع پر علاقہ چھوربٹ کے پارٹی جنرل سکریڑی نمبردار غلام حسین نے ہسپتال کے لیے ڈاکڑ اور ایمبولنس کا مطالبہ کیا۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button