گلگت بلتستان

شگر میں انتخابی فہرستوں کی تیاری اور درستگی کا سلسلہ جاری

Election commision copy
شگر(عابد شگری) ڈپٹی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضاگھر گھرانتخابی فہرستوں میں کی تیاری کے معائنے اور الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے کام کا جائزہ لینے شگر پہنچ گیا۔انہوں نے سب ڈویژنل رجسٹریشن آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر شگر موسی رضا،اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز محمد جعفر اوراعجاز حسین آبادی کیساتھ شگر کے گاؤں ہورچس میں واقع پرائمری سکول میں انتخابی فہرستوں کا معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شگر موسی رضا اور تحصیلدار محمد جعفرنے انہیں انتخابی فہرستوں میں درستگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے ڈپٹی الیکشن کمشنر عابد رضا کو بتایا کہ انتخابی فہرستوں درستگی اور اہلکاروں کی جانب سے گھر گھر جاکر الیکٹورل لسٹ کی تیاری پولنگ اور مختلف محلوں کی ناموں کا دوسرے حلقوں میں اندراج کو درست کرنے نئے اندراج اور اموات کے بارے اندراج ہونے والے فارموں کو درست کرنے میں دل فشانی سے کام ہورہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر شگر نے ڈپٹی الیکشن کمشنر کو یقین دلایا کہ مقررہ وقت سے پہلے فہرستوں کی تیاری اور درستگی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ڈپٹی الیکشن کمشنر عابد رضا نے انتخابی فہرستوں کی درستگی کیلئے منتخب اہلکاروں سے ان کے کام کے بارے میں مختلف سوالات کئے اور ہورچس میں واقع کچھ گھروں میں گئے جہاں انہوں نے گھر کے سربراہ سے اہلکاروں کی بارے میں سوالات کئے۔عابد رضا نے سب ڈویژنل رجسٹریشن آفیسر کی جانب سے بنائی گئی حکمت عملی اور اہلکاروں کی جانب سے کئے گئے کام کی تعریف کی اور زبردست الفاظ میں سراہا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب نمائندوں کیساتھ تعاؤن کرتے ہوئے اپنے مقررہ حلقے میں ناموں کا اندراج اور درست کریں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button