چترال

چترال کے مضافاتی علاقے جغور میں ابھی تک لکڑی کا پُل حطرناک حالت میں پڑا ہے

249چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے مضافاتی علاقے جغور میں جیپ ایبل پُل جو لکڑی سے بنا ہوا ہے پچھلے سال شدید سیلاب کی وجہ اس پل کو بہت نقصان پہنچا مگر متعلقہ محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ابھی یہ پُل انتہائی حطرناک حالت میں پڑ اہے۔

اس پل سے گزرنا نہایت حطرناک ہے اور لوگ اکثر دور دراز علاقوں سے گزر کر جغور گاؤں جاتے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل کیلئے انتظامیہ نے لکڑی فراہم کی تھی مگر ٹھیکدار اس میں نہایت ناقص سامان استعمال کررہا ہے اور خدشہ ہے کہ چند ماہ بعد یہ پل ایک بار پھردریا کا نظر ہوجائے۔

جغور کے عوام حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جغور نالہ پر RCC یعنی سیمنٹ کا بنا ہوا پُل تعمیر کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگ اس پل پر گاڑی وغیرہ بھی گزار سکے اور ان کی زندگی میں بھی آسان میسر ہو۔

چند مقامی لوگوں نے شکایت کیا کہ ہم نے بارہا مطالبہ کیا کہ اس پل کو جلد سے جلد معیاری بنایا جائے اور اس میں معیاری سامان استعمال کیا جائے تاکہ بار بار گرنے سے بچا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button