تعلیم

گلگت شہر میں صفائی مہم کا آغاز، چیف سیکریٹری اور دیگر انتظامی سربراہان نے شرکت کی

S04
گلگت(پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو حکم دیا ہے کہ گلگت شہر کو درپیش ڈرینج اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ گلگت کو ایک مثالی شہر بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز ہفتہ صفائی مہم کی افتتاح کے موقع پر منعقد کئے گئے واک کے اختتام پر آفیسران کو ہدایت کرتے ہوئے کی ۔قبل ازیں ہفتہ صفائی مہم میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر کی خوبصورتی کے لیئے صفائی اہمیت اختیار کرتی ہے صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ بھرپور کردار ادا کرے۔گلگت شہرکو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام سرکاری اداروں سمیت تاجربرادری،اساتذہ اور عمائدین شہر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیکر صفائی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے ہفتہ صفائی مہم کے افتتاحی ریلی کے شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ گلگت شہر ہم سب کی پہچان ہے بلدیہ گلگت کی جانب سے ہفتہ صفائی منانے کے فیصلے کو سراہا اور امید کی کہ گلگت شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے اپنا کام احسن طریقے سے کریں گے۔
S03
اس موقع پرچیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ تمام انتظامی مشینری شہرکی خوبصورتی اور ماڈل شہر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کرے ادارے کو درپیش تمام مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات بھی کرینگے۔سکندر سلطان راجہ نے مذید کہا کہ دستیاب فنڈزصفائی کیلئے خرچ کرینگے اگر فنڈز کی ضرورت پڑی توفوری طور پر فراہم کیا جائے گا۔سڑکوں کی کارپیٹنگ ہوگی اور ساتھ ساتھ ڈرینج بھی بنا رہے ہیں روڈ کی معیاربہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ترقیاتی کاموں کی تکمیل تک میں خودمانیٹرنگ کرونگا ۔دنیوراور پبلک سکول کے رابطہ سڑکوں کی بہتری کیلئے بھی کام ہورہا ہے جس ٹھیکدار نے کام نہیں کیا ہے اسکے خلاف ایکشن ہوگا نرمی نہیں بھرتی جائے گی جو وقت دیا گیا اس میں کام مکمل ہوگااور جو کام دیا گیا ہے وہی کام کرینگے اپنی مرضی سے ٹھیکداروں کو کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت شہر میں صفائی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔چیف سیکریٹری نے ہفتہ صفائی میں شرکت کرنے والے تعلیمی اداروں،طلباء،بوائے سکاوٹس اوراین جی اووز کے تمام نمائندوں کو تحائف بھی تقسیم کئے۔
S01
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے بلدیہ گلگت کے جانب سے منائے جانے والے ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے گھڑی باغ سے آگاہی صفائی ریلی میں بھی شرکت کی اور ریلی کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے سٹی پارک ائیرپورٹ پہنچ کر ریلی کا اختتام ہوا۔اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر محمد اجمل بھٹی،جی بی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل فضل خالق،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ایم حمزہ سالک،ڈپٹی دائریکٹر صوبائی محکمہ اطلاعات فاروق احمد،ڈی ڈی محکمہ تعلیم،ایس ایس پی محمدعلی ضیاء،تحصیلدار ہیڈکوارٹر حبیب الررحمان،فیاض احمد سمیت سی او ایم سی جاوید اقبال و دیگر آفیسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بچوں نے صفائی برقرار رکھنے کے حوالے سے پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے اوور صفائی کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر گلگت محمد اجمل بھٹی نے چیف سیکریٹری جی بی اوور ریلی میں شریک دیگر شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا۔ریلی کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔عوامی حلقوں نے چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کی ریلی میں شرکت کرنے اور صفائی مہم چلانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button