سیاستگلگت بلتستان

اسمبلی میں جھڑپ کے بعد مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مرزا حسین اور سینر وزیر محمد جعفر کے درمیان جھڑپ کے بعد ق لیگ کا پی پی پی کی صوبائی حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان-

Untitled-1پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں سینر وزیر محمد جعفر کے ساتھ ایوان میں تلخی کے بعد مرزا حسین نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں مسلم لیگ ق کی حکومت عوامی سطح پر بد نام ہو رہی ہے. اب ہم مزید ان کے ساتھ نہیں چل سکتےہیں لہذا میں صوبائی صدر کی حیثیت سے اتحاد ختم کرتا ھوں اور تحریری طور پر پارٹی کے صدر چودھری شجاعت سے اس کی منظوری لونگا. انہوں نے کہا کہ اگر ق لیگ کے وزیر تعمیرات عام بشیر احمد خان نے فیصلہ قبول نہ کیا تو ان کی جماعتی رکنیت ختم کردونگا. 

صوبائی سرکار میں ق لیگ کے پاس ایک وزارت ہے، جبکہ اسمبلی میں ارکان کی تعداد 3 ہے. 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button