گلگت بلتستان

سکردو، ڈپٹی الیکشن کمشنر نے حلقہ ۲ کے یونین کونسلز میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کا جائزہ لیا

DEC Skd
سکردو ( رضا قصیر) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے ڈپٹی الیکشن کمشنر عابد رضا نے حلقہ نمبر2کے مختلف علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ مدینہ کالونی ، گمبہ سکردو، شگری کلان ، شگری بالا ،اور برولموں کالونی میں عابد رضا کی آمد کے موقع پر کارکن اپنے اپنے کاموں میں مشغول تھے جن سے ملاقات کے دوران ڈپٹی الیکشن کمشنر نے مسائل جانے اور بہتر کام کرنے والوں کو سراہا ۔ انہوں نے موقع پر موجود عوام سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل بھی سننے ۔ عوامی مطالبے پر عابد رضا نے حلقہ نمبر 2کے مختلف علاقوں میں نادر کی موبائل ٹیمیں بھجنے کا وعدہ کیا تاکہ عوام اپنے گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔
عابد رضا نے عوام سے کہا کہ وہ تصدیق کرنے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے کوائف کو درست کرائیں۔ بصورت دیگر وہ ووٹ کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص اگر دو جہگوں سے اپنا نام درج کرائے تو امکان پیدا ہو گا کہ اس کا نام انتخابی فہرست سے خارج ہو جائے ۔ انہوں نے بہتر کا رکر دگی کے حامل ورکز کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button