گلگت بلتستان

ہنزہ میں سردیوں سے پہلے ہی لوڈشیڈنگ کا بھوت نکل آیا

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین ،نمبرداران و سیاسی و ٹرانسپورٹرز کا گزشتہ روز چیف انجئینر محکمہ واٹر اینڈ پاور سے ملاقات، ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شنڈنگ پر اظہار خیال ہوا۔ اس موقع پر اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی علاوہ مطابعیت شاہ ممبر قانون ساز اسمبلی بھی موجود تھے ۔
Loadsheddingہنزہ بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین نے ہنزہ میں بجلی کی شدید بحران پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی مختلف منصوبوں کی التوا شدہ کاموں پر اظہار خیال کیا جس میں مسگر پاور پرجیکٹ جو کئی سالوں سے التو کا شکار ہے انکوائری کمیٹی رکھنے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ اس کے علاوہ مایون اور حسن آباد نالے میں ٹینڈر لیول پر ہے بجلی کی بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ٹینڈر کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر انھوں نے کہا کہ ایک ہفتے بکے اندر اند ر تھر مل جنریٹر کو آن کر دیا جائے گا جبکہ دو ہفتے کے اندر اندر مایون 500کلو واٹ اور 2میگاوٹ حسن آباد پاور پروجیکٹ پر ٹینڈر کیا جائے گا۔ جس کے بعد ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر قابوں پایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ بھر سے سواء ہسپتال اور ہیلتھ سنٹرز کے علاوہ کسی کو بھی اسپیشل لائن نہیں دیا جائے گا۔ اس کے لئے محکمہ برقیات ہنزہ نگر عوام کے تعاون سے سرکاری و غیر سرکاری ملازمین ، عبادت گاہوں ، موبائل ٹاورزکے علاوہ دیگر اہم مقامات سے اسپیشل لائن کاٹ دیا جائے گا تاکہ غریب اور امیر سب کو بجلی یکساں ملے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button