گلگت بلتستان

گلگت، بارش اور سیلاب سے متاثرہ ١٣ خاندانوں کے سربراہان کو دس دس لاکھ کے چیک دیے گئے

unnamed (5)

گلگت (فرمان کریم بیگ) وفاقی حکومت نے گرشتہ دنوں گلگت بلتستان میں سیلاب کے باعث جان بحق ہونے والے 13 افراد کے لواحقین میں فی کس 10 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کیے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں منقعد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر ، وزیرا علیٰ گلگت بلتستان وفاقی سکرٹیری امور کشمیرو گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ ، صوبائی وزراء ، اپوزیشن لیڈر، ممبراں اسمبلی ، چیف آرگنائزر مسلم لیگ جی بی حافظ حفیظ الرحمن و دیگر نے شرکت کی۔

unnamed (4)

وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جان بحق 13 افراد کے لواحقین میں 10 لاکھ روپے فی کس ادا کئے گئے جن میں 8 افراد کا تعلق دیامر، 2 کا تعلق سکردو2 کا تعلق گانچھے اور ایک کا تعلق گلگت سے ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ امداد ی چیکس کسی بھی جان کے بدلے میں نعم البدل تو نہیں ہو سکتے ہیں۔ پھر بھی حکومت کی جانب سے لو احقین سے اظہار ہمدری کے طور پر ادا کی گئی ہے اُ نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان خود تشریف لانے والے تھے مگر اسلام آباد میں مصروفیات اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے والے تھے اس لئے شرکت نہیں کر سکے۔ اور وزیر اعظم نے خصوصی طور پر مجھے بھیجا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت لواحقین کے غم میں برابر کت شریک ہیں۔ گلگت بلتستان انتظامیہ نے سیلاب اور دیو سائی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں جو کوشش اور امدادی کاروئیوں کرنت پر مبارک باد پیش کرتا ہوں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی مدد پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button