کھیل

نیشنل بوائز ایج سوئمنگ مقابلے میں گلگت بلتستان کی چوتھی پوزیشن

print
گلگت(پ ر)گلگت بلتستان سوئمنگ ایسو سی ایشن نے انیسویں نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن اپنے نام کر لیا۔عبدالقیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونے والے سوئمنگ چمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے سوئمنگ ایسو سی ایشن کے سات کھلاڑیوں نے مقابلے میں حصہ لیااور معروف تیراکی کے کھلاڑی تاجدار نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔پشاور میں جاری سوئمنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان ٹیم کی سرپرستی سوئمنگ ایسو سی ایشن کے صدر سید صداقت حسین،جنرل سکریٹری اقتدار علی،ٹیم کوچ کاشف حسین اور ٹیم منیجر کامل حسین نے کی۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان سوئمنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اقتدار علی نے کہا کہ ٹیم نے پہلے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ آئندہ سوئمنگ چمپئن شپ کی پہلی پوزیشن حاصل کریں۔ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں لیکن حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی کھیل گلگت بلتستان میں زبوں حالی کا شکار ہے اور کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت پریکٹس کر تے ہیں اور ملکی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں۔اگر حکومتی سرپرستی حاصل ہوا تو گلگت بلتستان کے سوئمنگ کے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button