کھیل

چترال پولوٹیم کا دوررہ گلگت بلتستان ،فقیر محمد خسروے کی یاد میں جشنِ فقیرکا اہتمام  

گلگت ( نیر علی شمس ) چترال کی پولوٹیم گللگت بلتستان کی تاریخی وادی ویشی گوم پہنچی اور چوگان بازی کے دوستانہمقابلے ہوئے ۔ ماحول کی صفائی سے متعلق واک اور چترال اور یاسین کی علاقائی موسیقی پر رقص و سرود کی محفلوں سے پوری وادی معطر ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چترال کے موسیقی کے درخشان ستارے ، بین الملکی ماحولیاتی صفائی مہم کے سربراہ رحمت علی جعفر اور چترال کی پولوٹیم چترال کے مشہورو معروف قانون دان ،سیاسی ، سماجی اور ادبی شخصیت ایڈوکیٹ عبدل ولی خان کی معیت میں جوں ہی ویشی گوم موجودہ ( یاسین) پہنچی تو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام و خواص نے چترال سے آنے والے امن آشتی کے سفیروں کا پرتپاک استقبال کیا ۔

موصول شدہ اطلاعات کے مطابق چترال کے قابل تکریم خاندان ( خسروئے ) سے تعلق رکھنے والا مشہور چوگان باز فقیر امحمد کسی زمانے میں چترال برینیس سے یاسین ( ویشی گوم ) منتقل ہوئے اور یہیں سکونت اختیار کی اور اُن کی نسل خسروے قبیلے کے نام سے ادھر بھی تا ہنوز مشہور ہے ۔

یہ دورہ خسروئے قبیلے کے نامور سپوت ایڈوکیٹ عبدل ولی خان کی ایمأ پر اپنے قبیلے کے افرادکے ساتھ اپنے خونی رشتے کو مظبوط کرنے کی ایک شاندار کڑی تھی ۔ عبدل ولی خان کی یاسین آمد پر پوری وادی میں ایک جشن کا سا سمأ رہا ۔ اس جشن کو Chitral heritage and environmental promotion ( CHEPS) کی جانب سے علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کے حوالے سے ایک واک کی وجہ سے خاص اہمیت حاصل رہی جس کی سربارہی اسی ادارے کے ایک ولنٹیر رکن ڈاکٹر گلزار نے کی جبکہ ادارے کے چیرمن جناب رحمت علی جعفر دوست ، راجہ جلال الدین ، راجہ جہان زیب ، عبدل ولی خان کے علاوہ علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے Geen and Clean Yaeen مہم میں حصہ لیکر ماحول دوستی کا بہترین ثبوت دیا ۔ اس چار روزہ جشنِ فقیر کے اختتام پر ایڈوکیٹ عبد ل ولی خان نے یاسین کے عوام کی محبت اور مہمان نوازی کا سنہرے الفاظ میں تعریف کی اور یوں جشن اختتام پذیر ہوا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button