نوجوان

مائیکروسافٹ ڈیوائسزنے سستا ترین ونڈوز اسمارٹ فون 530 Lumia گلگت میں متعارف کروادیا

(گلگت 30ستمبر ، 2014) : مائیکرو سافٹ ڈیوائسز گروپ نے 530 Lumiaکی گلگت میں دستیابی کا اعلان کردیا ہے، جوکہ اب تک کا سب سے سستاترین لومیا سیریز کا اسمارٹ فون ہے۔ یہ اسمارٹ فون مائیکروسافٹ اور لومیا کی جدت سے بھرپور خصوصیات کا شاندار تجربہ فراہم کرسکیں گے۔ Lumia 530،Single SIM 3G اور Dual SIM 3G دونوں میں دستیاب ہے اور اس کی باکفایت قیمت کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ لومیااسمارٹ فونز کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور مائیکرو سافٹ کی با کمال سروسز سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERAا س موقع پرمائیکروسافٹ ڈیوائسزپاکستان کے کمیونیکیشنز مینیجر جناب کامران مسعود نیازی نے کہاکہ ’’ہم زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنی بہترین اور اولین درجے کی پراڈکٹس کے ذریعے لومیا کی لاجواب ٹیکنالوجیز، مائیکروسافٹ سروسز اور تھرڈپارٹی ایپلیکیشنز کی فراہمی کے ہدف کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔اس عزم ہی کے ساتھ آج ہم گلگت میں 530 Lumia متعارف کروا رہے ہیں ۔Lumia 530 ہمارے لئے ہر کسی تک ایک بہترین اور باکفایت اسمارٹ فونز کی رسائی کو ممکن بناتا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مائیکروسافٹ کی بہترین خصوصیات سے متعارف کروانے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ ڈیوائسزاپنے اس عزم میں کوشاں رہتے ہوئے مستقبل میں بھی جدت سے بھرپور باکفایت ڈیوائسز متعارف کرواتا رہے گا۔‘‘ 

ونڈوز فون 8.1 والے 530 Lumiaمیں ونڈوز سافٹ وئیر کا جدید ترین ورژن ، Action Center سے one swipe notifications اور تیزرفتار Word Flow keyboard شامل ہیں۔ اس کا زبردست Quad-core Qualcomm Snapdragon processor پسندیدہ ایپلیکیشنز، گیمز اور انٹرنیٹ براؤزنگ کو 4انچ کے LCD displayپر چلانے کا تیز اور شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ کی سروسز جیسے Skype اور Microsoft Officeتک باآسانی رسائی کے ساتھ ساتھ اس میں ونڈوز فون اسٹور کی مشہور ایپلیکیشنز جیسے WhatsApp، Viber، Instagramاور WeChat کے علاوہ Asphalt 8 جیسی گیمز بھی دستیاب ہیں۔ 

Dual SIM 3Gوالے 530 Lumia میں لوگ باآسانی ایک سم کارڈ سے دوسرے سم کارڈ پرمنتقل ہوسکتے ہیں اوراپنے ڈیٹا چارجزکوخود مینیج کر سکتے ہیں۔ لومیا کی جانی پہچانی ایپلیکیشنز جیسے کہ Lumia Creative Studioاور Lumia Selfie کی بے مثال کارکردگی کی بدولت اب لوگ 5MP rear cameraسے آواز سے جاری کردہ ہدایات کے ذریعے اپنی بہترین تصا ویرلے سکتے ہیں۔ 4 GB کی on-board memoryکو SD cardsکے ذریعے 128 GBتک بڑھایا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ ساتھ Microsoft OneDriveپر 15 GBکی مفت cloud storageبھی فراہم کی جارہی ہے، جس کی بدولت لوگ Lumia 530اور اپنے کمپیوٹروں، لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس کے درمیان باآسانی فائلزرکھ سکتے ہیں، اسٹور کرسکتے ہیں، ان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر انھیں شیئر کرسکتے ہیں۔ 530 Lumia اورنج، گرین،گرے اور سفیدرنگ کے تبدیل ہونے والے cover shellsمیں دستیاب ہے۔ Lumia 530 تقریباً /- 12,800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

معراج عالم : 0321-2211106
سید محمد ایاز : 0321-2431578

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button