گلگت بلتستان

گلگت سمیت مختلف اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ایکسرے کی فلمیں ختم، مریض رلنے لگے

گلگت (اے آر بخاری سے )گلگت سمیت دیگر اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ایکسرے فلمیں مہیا کرنے کی سہولت ختم کردی گئی ہے. مالی مشکلات کا بہانہ بنا کر ہسپتالوں کو ایکسرے فلموں کی فراہمی بند کردی گئی ہے. اب مریضوں کو بھاری اخراجات پر یہ سہولت بازار میں حاصل کرنی پڑ رہی ہے.

گلگت بلتستان کے سرکاری شفا خانوں میں پہلے سے ماہر ڈاکٹروں ،ادویات ،تشخیص کے عمل کے لیے درکار مشینری کی شدید کمی ہے اور محکمہ صحت کو ملنے والا بجٹ ملازمین کی تنخواہوں اور انتظامی امور پر خرچ کیا جاتا ہے. اس دوران مالی بدعنوانی کا عمل بھی بجٹ کی تباہی کا باعث بنتا ہے.

متاثرہ مریضوں اور عوامی حلقوں نے سیکریٹری صحت کی غفلت ،لاپرواہی اور عدم دلچسپی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوے چیف سکریٹری سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button