گلگت بلتستان

عالم برج دھماکے میں جو بھی ملوث ہو ، کڑی سزاد ی جائے۔میر بہادر، جنرل سیکرٹری جے یو آئی جی بی

میر بہادر
میر بہادر

گلگت(پ ر)عالم برج میں بے گناہ لوگ مارے گئے اور کچھ شدید زخمی ہوگئے۔اس دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔انتظامیہ کو چاہیے کہ اس طرح بے گناہ شہریوں کو دن دھاڑے مارے جانے کی درست انویسٹیگین کرے اور مجرموں کو فوری اورکڑی سزا دے۔ اور جو زخمی ہوئے ہیں ان کی سرکاری خرچے پر علاج کیا جائے اور تمام سہولیات دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام گلگت بلتستان کے امیر مولانا سرور شاہ ممبر اسمبلی اورجنرل سیکرٹری میربہادر نے امن و امان کے حوالے سے اپنی ایک ایمرجنسی میٹنگ میں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے مقدس ایام میں شہر گلگت کے حالات خراب کرانا شرپسندوں کے مرکزی عزائم ہیں۔ حساس ادارے، انتظامیہ اور عوام الناس کی ذمہ داری ہے کہ ان تخریب کاروں کے عزائم کو خاک میں ملائے اور یکجہتی کامظاہرہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایس پی گلگت کا مجرموں کے پکڑنے کے حوالے سے ابتدائی کام اور تفتیش قابل ستائش ہے۔ انہیں چاہیے کہ امن برقرار رکھنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے تاکہ شہر اور مضافات میں پرامن ماحول پیدا ہوسکے۔کسی کے دباؤ میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جو بھی اس دھماکے میں ملوث ہے اور جس نے بھی معصوم شہریوں کی جان لی ہے اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں تاکہ آئندہ کے لیے مجرموں اور تخریب کاروں کو اس طرح انسانی جانوں کا ضیا ع کرنے کا حوصلہ پست ہو اور وہ سزا ملنے کی وجہ سے ظالمانہ کاروائیوں سے باز آجائیں۔ممبر اسمبلی و امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا سرور شاہ اور جنرل سیکرٹری میر بہادر نے متاثرہ خاندانوں کے سے اظہار ہمدری بھی کیا اور انہیں صبر کرنے کی تلقین بھی کی۔اور عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ تخریب کاروں کے عزائم ناکام بنانے میں کردار اداکریں اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی تخریب کاروں اور مجرموں کی سرکوبی کے لیے یکجہتی کا مظاہر ہ کریں تو معاشرتی امن قائم ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button