گلگت بلتستان

لاہور میں طلبہ اور سیاسی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ، بابا جان اور ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ

lahor press club

گلگت(نعیم انور) لاہور پر یس کلب کے باہر گلگت بلتستان اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے مختلف طلباء تنظیموں اور عوامی ورکرز پارٹی کی جانب سے معروف حق پرست رہنما با با جان کی رہائی کے حق میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ با با جان کو گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سے محروم عوام کیلئے عواز بلند کرنے کے جرم میں سزا دی جا رہی ہے، متا ثرین پر گولیاں چلانے والے ظالم پولیس افسران کو سزا دینے کی بجائے انھیں ترقی دیکر ریٹائرڈ کیا گیا جبکہ متا ثرین کے حق میں آواز بلند کرنے والے حق پرست رہنما کو بیو رکریسی اور مقامی نام نہاد عوامی نما ئندوں نے جیل کے سلا خوں کے پیچھے ڈالا جو کسی بھی طر ح قا بل قبول نہیں ،مظا ہرین سے خطا ب کرتے ہوئے پروفیسر قلندر بخش میمن کا کہنا تھا کہ حق پرست رہنما کے خلاف عدالتی فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی آئینی حقوق سے محروم رکھنے کی ایک سازش ہے،ایسے فیصلوں سے حق کی آواز دبا ئی نہیں جا سکتی بلکہ حق پر ستوں کے حو صلہ اور بلند ہو رہے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ کئی بر سوں سے ہم اپنے بنیا دی حقوق کے حصول کیلئے سپریم کو رٹ آف پا کستان میں اپیل نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ہی قومی آسمبلی اور سینٹ تک ہمیں رسائی حا صل ہے ،

مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے حق پر ست رہنما فا روق طا رق اور قاسم محمد اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ با با جا ن کی با عزت رہا ئی تک ملک بھر میں اور بیرون ملک بھی احتجا جی مظاہرے کیئے جا ئینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button