گلگت بلتستان

ناصر آباد ( شناکی) ہنزہ میں اے کے آر ایس پی کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد

LSO

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) AKRSP،LSO،یونین کونسل ہویا سرکاری ادارہ ہم سب نے مل کا عوام کی خدمت کرنی ہے ہمارا مقصد ایک ہے۔ہم سب نے مل کر عوامی کے ترقی میں ان کا ہاتھ بٹانا ہے۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے ہنزہ کے علاقہ ناصرآباد میں ایل ایس او اور اے کے آر ایس پی کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں عوام کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کیا ہے مگر اب تجربہ کار لوگوں سے کے ساتھ لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے ایل ایس او شناکی اور شناکی ایریا ڈولیمنٹ کے نشاندہی پر ڈسٹرکٹ اور یونین کو نسل کے ترقیاتی فنڈ خرچ کرینگے۔ جس کی لئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

اس سے قبل کانفریس نے خطاب کرتے ہوئے AKRSPکے حکام نے کہا کہ ہمارا مقصد سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ عوام کو برابری کے بنیاد پر ادارے چلانے کے مشن کو آگے برھنا ہے۔اور عوام کو ایل ایس اوز کے ساتھ مل کر اداروں کو کامیاب بنانا ہے۔اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے یورپین یونین کے تعاون سے گلگت بلتستان کے 30سے زائد یونین کونسلز میں اس طرح کے کانفرنس کا انعقادکرینگے ۔اور انشااللہ آئندہ چار سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔پبلک پرائیویٹ پاٹنر شب کے نظام سے اداروں کو مدد ملی گے اوع عوام کو اپنے مدد اپ کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

شناکی ایریا ڈولمنٹ کے چیرمین شر عالم نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں میں اس ادارے نے شناکی کے تقریب پانچ موجؑ جات میں ایک کروڑ سے زائد کے ترویاتی کام سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے مکمل کئے ہے۔ کانفرنس میں محکمہ صحت ہنزہ نگر، محکمہ تعلیم ہنزہ نگر، محکمہ لائیوسٹاک ہنزہ نگر، محکمہ خوارک ہنزہ نگر اور محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کے سربراہان نے اپنے محکموں کے کارکردگی کے حوالے سے شناکی ایل ایس او کے ممبران کو آگاہی دی۔اسماعیلی لوکل کونسل کے صدر شناکی ناصر آباد نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیدنگ کی وجہ سے طلباء کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ضلع حکومت اور سیاسی رہنما اس پر کام کرے تاکہ عوام کوبجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے۔صدر اسماعیلی کونسل شناکی غلام مصطفیٰ نے نگر کے سیاسی و سماجی حلقوں سے اپیل کیا کہ نگر ھلقہ نمبر 4میں بجلی وفر مقدار میں موجود ہے جبکہ اس کے سامنے والے عوام شناکی ہنزہ اندھیرے میں ہے بجلی کی لوڈ شیڈ میں کمی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button